किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

شیعہ مجاہدین زندہ باد

از: ظفر ہاشمی ندوی
سابق فیملی کونسلر دبی کورٹ
+971505759644
بذریعہ ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف پربھنی

حالیہ واقعات کی سب سے شرمناک حقیقت یہ ہے کہ تمام سنی مسلمانوں اور ان کی حکومتوں نے خاص طور پر عرب حکومتوں نے فلسطینی غزہ کے معاملہ میں بڑی بے غیرتی سے خیانت نہیں غداری کی۔ اتنا ہی نہیں بلکہ یہودیوں اور عیسائیوں کی اس سلسلہ میں مدد کی-
غم نہیں اپنی پامالیوں کا
ہم نشیں غم اگر ہے تو یہ ہے
دوستوں نے میرے مجھ کو لوٹا
پیار کی راہ میں چلتے چلتے
انہی واقعات کی سب سے بڑی اسلامی دینی و قومی اور اسلامی بھائی چارگی کی حقیقت ہے کہ صرف اور صرف ھمارے شیعہ بھائیوں اور ان کی حکومتوں نے تمام خطرات کے باوجود غزہ کی ہر طرح سے مدد کی اور اسی مدد کی وجہ سے امریکہ و اسرائیل نے ایران کے خلاف جنگ شروع کر دی۔
ھماری تمام عربی و غیر عربی حکومتیں ، امریکہ و اسرائیل کی بناوٹی قوت کے ڈر سے منھ کھولنے سے بھی ڈرتی رہیں۔ مگر قابل فخر حوثی شیعہ مجاہدین اور بے مثال ایرانی مجاھدین نے ثابت کر دیا کہ ان دشمنان اسلام کی فوجی طاقت بس مکڑی کے جالے ہیں ۔ تل ابیب ، حیفا اور اسرائیل کے دوسرے علاقوں کی تباہی اس کی زندہ مثال ہے۔
ہزاروں ہزار سلام حوثی شیعہ مجاہدوں کو اور لاکھوں کروڑوں سلام ایران کے قابل فخر مجاھدوں کو جنھوں نے اسلام اور فلسطینی مسلمانوں کے لیے ناقابل فراموش قربانی دے دی۔
ہائے رے صد افسوس عرب و عجم کے علماء پر جو شیعوں سے دشمنی کی وجہ سے اسلام دشمنی بھول گئے۔کیا اس میں کوئی شک ہے کہ اسلام دشمنی پر کسی بھی دوسری دشمنی کو ترجیح نہیں دی جا سکتی۔ کیا کوئی غیر مسلم کسی بھی طرح کے مسلمان سے اسلام کی نظر میں بھتر ہے؟ قرآن وحدیث سے ثابت ہے کہ مسمان کتنا ہی گنہگار ہو اگر شرک نہیں کیا ہو تو
ایک نہ ایک دن جنت میں ضرور جائے گا۔ کیا ایسی کوئی ضمانت ھمارے زمانہ کے کسی بھی غیر مسلم کے بارہ میں ہو سکتی ہے؟
مجھے سخت حیرت اور افسوس ہے کہ عرب و عجم کے تقریبا تمام علما ء نے اسرائیل اور ایران کی جنگ پر شیعہ سنی کے اختلاف کو یہود و نصاری کی اسلام دشمنی پر ترجیح دی اور نہ دعاؤوں کا اھتمام ہوا نہ عام مسلمانوں سے کرایا گیا نہ ہی امریکہ و اسرائیل کی مذمت کی گئی نہ ہی کسی قسم کی امداد بھیجی گئی۔ کیا یہی اسلام کی تعلیمات ہیں؟
ہیرے کہ خود گم است کرا رہبری کند
جو پیر خود گمراہ ہو وہ دوسروں کی کیا رہنمائی کرے گا
میں ایک کٹر سنی مسلمان ہوں مگر حق بات کا ساتھ دیتا ہوں۔ایسے خطرناک حالات میں اگر سنی مسلمانوں میں ذرہ برابر بھی ایمان باقی ہے تو وہ حوثی اور ایرانی مجاھدوں کا ہر طرح کا ساتھ دیں۔ دعاؤوں کا خصوصی اھتمام کیا جائے ۔ اور ہر طرح کی مالی مدد بھیجی جائے۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے