कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

شیر پنجاب، شاہی امام مولانا عثمان رحمانی لدھیانوی کی 26 جنوری کو پربھنی میں آمد

پربھنی: 24؍جنوری( بذریعہ ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف ) وطن عزیز ہندوستان کی مشہور و معروف شخصیت نوجوان دلوں کی دھڑکن، خطیب عصر , شاہی امام شیر پنجاب حضرت مولانا عثمان رحمانی لدھیانوی مد ظلہ العالی صدر مجلس احرار اسلام و جانشین ( والد محترم مولانا حبیب الرحمن ثانی لدھیانوی ) کی 26 جنوری 2025 بروز اتوار کو شہر عزیز پربھنی میں آمد ہو رہی ہے اس مناسبت سے الخیر فاؤنڈیشن، پربھنی کے زیراہتمام دو خصوصی اجلاس منعقد کیے گئے ہیں۔پہلا اجلاس صبح 10 بجے افتخار پارک، دھر روڈ، پربھنی میں منعقد ہوگا۔ یہ جلسہ خاص طور پر علماء کرام ، وکلا حضرات ، اساتذہ اور دیگر دانشوران قوم و ملت کے لیے مختص ہے۔ اس خصوصی نشست میں حضرت والا اپنے مواعظ حسنہ سے شرکا ء اجلاس سے مستفد فرمائیں گے اسی دن دوسرا عمومی اجلاس بعنوان تحفظ اوقاف و آئین بعدنماز مغرب 7 بجے بمقام عیدگاہ میدان، جنتور روڈ، پربھنی میں منعقد ہوگا اس عظیم الشان جلسہ عام سے حضرت مولانا عثمان لدھیانوی مد ظلہ العالی اپنے مخصوص لب لہجہ میں مخاطب فرمائیں گے جبکہ مولانا قلندر خان ندوی (پربھنی) اس جلسہ عام کی صدارت کریں یہ دو عظیم الشان پروگرام مولانا شیخ شاہد اشرفی (مہتمم، مدرسہ باقیات الصالحات، پربھنی) کی نگرانی میں منعقد ہونگےاس کے علاوہ قاضی شریعت مفتی محمد سعید انور قاسمی ( امام، مسجد عدروسیہ، پربھنی) بھی مقامی مقرر کی حیثیت عوام الناس سے خطاب فرمائیں گے۔ داشوران قوم و ملت اور عوام الناس سے ان دونوں اجلاس سے استفادہ کی پر خلوص گزارش مفتی شیخ طلحہ اشرفی، مفتی شیخ ساجد ندوی اور الخیر فاؤنڈیشن کےارکین حافظ ضیاالرحمن فرقانی , حافظ عامر منھاجی نے کی ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے