कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

شیخ کریم کی کوشش سے نایاب نسل کا سانپ محفوظ

ناندیڑ:23؍اگست ( نمائندہ اعتبار) ناندیڑ کے تلشی رام نگر کے ساکن شیخ کریم عبدالوہاب کو رات تقریباً 10:41 بجے بودھِسَتوا نگر کے ساکن سنجے بھگوان راو ہنکارے کا فون آیا کہ ان کے گھر میں سانپ نکلا ہے۔ اطلاع ملتے ہی شیخ کریم فوراً وہاں پہنچے اور گھر کی جانچ کرنے پر ایک نہایت نایاب نسل کاریڈ سینڈ بوا (مانڈول)سانپ برآمد ہوا۔یہ سانپ انتہائی نایاب نسل کا شمار ہوتا ہے اور غیر قانونی اسمگلنگ میں استعمال کیا جاتا ہے۔ بین الاقوامی بلیک مارکیٹ میں اس سانپ کی قیمت تقریباً 10 لاکھ سے 1 کروڑ روپئے تک بتائی جاتی ہے۔شیخ کریم نے فوراً اس نایاب سانپ کو محفوظ طریقے سے اپنے قبضے میں لے کر پولیس سپرنٹنڈنٹ دفتر ناندیڑ پہنچ کر ایس پی ابیناش کمار کو اس بارے میں آگاہ کیا۔ ایس پی نے فوری طور پر ہدایت دی کہ سانپ کو محکمہ جنگلات کے حوالے کیا جائے تاکہ اس کا تحفظ کیا جا سکے۔ایس پی ابیناش کمار نے شیخ کریم کی اس قابلِ ستائش خدمت پر ان کی تعریف کی اور عوام سے اپیل کی کہ کسی بھی جنگلی جانور یا نایاب مخلوق کی غیر قانونی خرید و فروخت یا اسمگلنگ نہ کریں، کیونکہ اس پر سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے