कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

شیخ پروین بانو شیخ مرزا کو گرو گورو نیشنل ایوارڈ 2025 سے نوازا گیا

اورنگ آباد:13؍اگست(راست):12 اگست 2025 کو وی۔ این۔ پاٹل لاء کالج میں آدھار فاؤنڈیشن کے اشتراک سے منعقدہ ایک روزہ قومی کانفرنس "Challenges in Imparting Gender Justice in the Existing Social Norms” میں ممتاز معلمہ شیخ پروین بانو شیخ مرزا، المبین اُردو پرائمری اسکول، قیصر کالونی، اورنگ آباد کو ان کی شاندار تعلیمی خدمات کے اعتراف میں گرو گورو نیشنل ایوارڈ 2025 سے سرفراز کیا گیا۔یہ اعزاز خوشگوار اور تجرباتی تدریس کو فروغ دینے، طلبہ کی ذہنی و تعلیمی نشوونما میں نمایاں کردار ادا کرنے اور تعلیم میں جدت و دلچسپی پیدا کرنے کی پائیدار کوششوں پر دیا گیا۔ ماشاءاللہ، اس موقع پر محترمہ شیخ پروین بانو شیخ مرزا نے "Challenges in Imparting Gender Justice in the Existing Social Norms” کے موضوع پر مقالہ بھی پیش کیا، جسے علمی و تعلیمی حلقوں میں سراہا گیا۔تقریب میں آدھار فاؤنڈیشن کے صدر جناب امکنت پاٹل، معزز مہمانانِ گرامی اور مختلف تعلیمی اداروں کے اساتذہ و طلبہ موجود تھے۔ اس اعزاز کو نہ صرف ذاتی کامیابی بلکہ ادارے اور اُردو تعلیم کی ترقی کے لیے ایک سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے