कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

شیخ مولا اسماعیل کے پی ایچ ڈی وائیوا کا کامیاب انعقاد

عثمان آباد:17؍اکتوبر(راست) مورخہ 16 اکتوبر 2025 کو پی ایم شری ضلع پریشد اردو اسکول تیر کے فعال معلم جناب شیخ مولا اسماعیل صاحب کا پی ایچ ڈی وائیوا سوامی رامانند تیرتھ مراٹھواڑہ یونیورسٹی ناندیڑ کے اسکول آف لینگویجز کے وائیوا ہال میں کامیابی کے ساتھ منعقد کیا گیا ۔ وائیوا کی تقریب کی صدارت عزت مآب ڈاکٹر دلیپ چوہان صاحب ڈائیریکٹر اسکول آف لینگویجز نے فرمائی ۔ وائیوا کے لیے بطور مہمان ممتحن و ریفری عزتِ مآب ڈاکٹر محمد شفیع چوبدار صاحب صدر شعبۂ اردو سوشل کالج آف آرٹس اینڈ کامرس سولاپور موجود تھے جبکہ بطور گائیڈ و نگران کار عزتِ مآب ڈاکٹر مقبول احمد مقبول صاحب پروفیسر اودئے گیری کالج اودگیر موجود تھے۔شیخ مولا سر نے اپنے پی ایچ ڈی مقالہ بعنوان حفیظ جالندھری کی نظم نگاری کا تنقیدی مطالعہ (شاہنامۂ اسلام کے خصوصی حوالے سے)کی تلخیص مہمانان و ممتحن حضرات کی موجودگی میں سیر حاصل انداز میں پیش کی ۔ریفری پینل اور حاضرین کے سوالات کے جوابات اطمینان بخش طریقے سے ادا کیے۔ صدرِ جلسہ نے مقالے کی تلخیص کی پیشکش کو سراہتے ہوئے پی ایچ ڈی کی ڈگری کی سفارشات کا اعلان کیا ۔ اجلاس میں خصوصی طور پرسولاپور کے مثالی معلم و خادمِ اردو محترم جناب محمود نواز سر ، عظمیٰ اردو پرائمری اسکول لاتور کے فعال و مثالی معلم جناب شیخ انیس سر اور برادرِ عزیز خالد اسماعیل صاحب منیار موجود تھے۔تمام حضرات نے شیخ مولا سر کو وائیوا کی کامیابی اور پی ایچ ڈی کے اعزاز پر دلی مبارک باد پیش کیں۔ مہمانان کے استقبالیہ پر اجلاس اختتام پذیر ہوا ۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے