किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

شیخ متین کو نیشنل ایجوکیشن بریلینس ایوارڈ 2023 ء سے نوازا گیا

بلڈانہ: 31 اکتوبر ( نمائندہ اعتبار) شیخ متین شیخ نذیر اسسٹنٹ ٹیچر ضلع پریشد اردو اسکول دیولگھاٹ (ضلع بلڈانہ) کو انوویٹیو ٹیچر آف دی ایئر ایوارڈ 2023ء کے نیشنل ایوارڈ سے نوازا گیا۔اس موقع پر سابق مرکزی وزیر سنتوش جی باگروڈیا، دہلی حکومت کے وزیر راجکمار آنند اور پرنٹ میڈیا، ماس میڈیاکے نمائندوں کے علاوہ مصنفین و معززین کی موجودگی میں نیشنل ایجوکیشن بریلینس ایوارڈ (انوویٹیو ٹیچر آف دی ایئر) سے نوازا گیا۔ اس تقریب میں صحافیوں اور دیگر اہم شخصیات کو بھی اس باوقار قومی سطح کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔29 اکتوبر کو نئی دہلی میں عالمی یوم اساتذہ کے موقع پر منعقدہ نیشنل ایجوکیشن بریلینس ایوارڈ 2023 ء میں انفرادی نامزدگیوں میں سے ایک زمرہ جس میں اساتذہ، محققین، پروفیسرز، صدور، ڈائریکٹرز، تعلیمی رہنما، سائنسدان وغیرہ شامل ہیں۔ انفرادی نامزدگیوں میں شیخ متین شیخ نذیر کو انوویٹیو ٹیچر آف دی ایئر2023ء کے قومی سطح کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ وہ ضلع پریشد اردو اسکول (بوائز ) دیولگھاٹ، تعلقہ و ضلع بلڈھانہ میں اسسٹنٹ ٹیچر کے طور پر اپنے سرکاری فرائض انجام دے رہے ہیں۔ شیخ متین نے اس سال انگریزی میں ریاستی اہلیت کا امتحان (سیٹ) پاس کیا ہے۔ انہوں نے دیگر مضامین کے علاوہ انگریزی مضمون میں بھی مہارت حاصل کی۔ وہ طلباء کو بڑے شوق، لگن کے ساتھ پڑھاتے ہیں اور طلباء کی ہمہ گیر ترقی کے لیے ہمیشہ کوشاں رہتے ہیں۔ ایک ہوشیار، باشعور، فعال، طالب علم دوست ہونے کے ناطے، وہ جدید تعلیمی ٹیکنالوجی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کا بھرپور استعمال کرتے ہوئے اپنے طلباء اور اسکول کے لیے بہترین معلومات فراہم کرنے پر توجہ مرکوز کرتےہیں۔ قومی ایوارڈ کے لیے منتخب ہونا تمام اردو میڈیم اسکولوں اور اساتذہ کے لیے بھی فخر کی بات ہے۔ اس موقع پر والدین، اسکول کے پرنسپل اور اساتذہ، انتظامیہ کمیٹی، تمام دوست احباب اور رشتہ داروں نے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے