कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

شیخ علیم اسرار کو نیشنل اردو ٹیچر ایوارڈ تفویض کیا گیا

ناندیڑ:4؍نومبر ( نامہ نگار) 3/ نومبر کو غالب اکیڈمی دلی میں قومی اردو شکشک کرمچاری سنگھ کے زیر اہتمام ملک گیر سطح سے نمایاں تعلیمی سماجی ثقافتی ملی کار کردگی انجام دینے والے اساتذہ اکرام کو نیشنل اردو ٹیچرز ایوارڈ سے سر فراز کیا گیا ۔ جس میں ہندوستان کی مختلف ریاستوں سے 150 اساتذہ کو اُردو زبان کے لیے اپنے شعبے میں نمایاں کارکردگی انجام دینے والے اساتذہ کو نیشنل اردو ٹیچر ایوارڈ سے نوازا گیا۔ قومی اردو شکشک کر مچاری سنگھ کے قومی صدر چودھری واصل علی گرجر نے بتاتا کہ اردو کی ترویج و ترقی اور اساتذہ کی تعلیمی و سماجی کارکردگی کی بنیاد پر دیا جانا طے کیا گیا تھا ۔ اور اس اعزاز کے لئے ریاست مہاراشٹر کے ناندیڑ ضلع کے ضلع پریشد کیندریہ اردو اسکول تلے گاؤں تعلقہ عمری کے مدرس و معروف شاعر علیم اسرار کا انتخاب ان کی گراں قدر تعلیمی ادبی ثقافتی خدمات کے اعتراف کے طور پر امسال مثالی نیشنل اردو ٹیچر ایوارڈ تفویض کیا گیا ۔ جس کو نمائندگی کے طور پر محترم وجاہت سر لیکچرر دھرم آباد نے حاصل کیا ۔ انھیں قومی نیشنل اردو ٹیچرز ایوارڈ کے لئے منتخب کئے جانے پرانھوں نے قومی اردو شکشک کرمچاری سنگھ کے عہدیداران چودھری واصل علی گرجر(قومی صدر)، مہتاب ابراہیم(ریاستی نائب صدر)، عابد خان(ریاستی صدر) ، سید و کنیز فاطمہ (ریاستی صدر شعبہ خواتین) ، زین العابدین (ریاستی معتمد)اور سنگھ کے سبھی عہدیداران کا شکریہ ادا کیا۔مندرجہ بالا تقریب کے لیے تنظیم ہذا کے ریاست مہاراشٹر کے ذمہ دار محترم عابد خان صاحب نے بہترین انداز میں انتظامی امور سنبھالے۔ قومی سطح کے ایوارڈ کے لیے منتخب ہونے پر تعلیمی حلقوں میں علیم اسرار سر کو مبارکباد پیش کی گئی ۔ اس موقع پر عزیز واقارب نے انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے