कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

شیخ عبدالرحمن ولد شیخ مُنیرکا پہلا روزہ

ناندیڑ:20؍فروری (راست) آج شیخ عبدالرحمن ولد شیخ منیر نے محض 7 سال کی عمر میں اپنی ہمت اور عزم سے سب کے دل جیت لیے۔ماہِ رمضان کی برکتوں کے سائے میں معصوم شیخ عبدالرحمن نے اپنی زندگی کا پہلا روزہ نہایت صبر اور جوش و خروش کے ساتھ مکمل کیا۔ سحری کی تیاری سے لے کر افطار کی دعا تک، شیخ عبدالرحمن کا جذبہ دیدنی تھا۔شیخ منیر کی فیملی کا کہنا ہے کہ ’’ہمیں بے حد خوشی ہے کہ اس نے اتنی چھوٹی عمر میں اللہ کی رضا کے لیے بھوک اور پیاس کو خوشی خوشی برداشت کیا۔ ‘‘شیخ عبدالرحمن کے پہلے روزے کی مناسبت سے گھر میں خاص اہتمام کیا گیا اور خاندان کے بڑوں نے انہیں ڈھیروں دعاؤں اور پیار سے نوازا۔ اللہ تعالیٰ شیخ عبدالرحمن کے اس نیک عمل کو قبول فرمائے اور انہیں دنیا و آخرت میں کامیاب و کامران کریں ۔ اس کے علاوہ، اللہ ان کے والدین کو بھی جزائے خیر دے، جو اپنی اولاد کی بہتر تربیت اور دین کی تعلیم میں مسلسل محنت کر رہے ہیں۔اللہ تعالیٰ شیخ عبدالرحمن کی عبادات کو قبول فرمائے اور انہیں دینِ اسلام پر استقامت دے اور زندگی کودین اسلام کےتحت گزارنےمیں مددونصرت عطافرمائے ، ساتھ ہی ان کی زندگی میں خوشیاں، کامیابیاں اور برکتیں عطا کرے۔ اس نیک عمل کے ذریعے ان کے دلوں میں ایمان اور عبادت کا جذبہ مزید بڑھ جائے ، اور ان کے مستقبل میں اللہ کی رضا اور کامیابیاں حاصل ہو آمین ۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے