कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

شیخ عارف سر کا اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ کے ناندیڑ ضلع آرگنائزر کے عہدہ پر تقرر

ناندیڑ:24؍اکتوبر(راست)ناندیڑ شہر کےکیرئیر گائیڈ و موٹیویشنل اسپیکر شیخ عارف سر کااکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ، ضلع ناندیڑ کی ورکنگ کمیٹی میں ضلع آرگنائزر کے عہدے پر تین سال کے لیے تقرر کیاگیا ہے۔ یہ تقرری 23؍اکتوبر 2025ء سے 22؍اکتوبر 2028ء تک کے لیے ہے اور اکھل بھارتی اردو شکشک سنگھ کے قواعد و ضوابط کے تحت عمل میں آئی۔ تقرری کا لیٹر سنگھ کے صدرجناب ساجد نثار احمد کے ہاتھوں شیخ عارف سر کو دیا گیا۔ شیخ عارف سر اپنی تنظیمی خدمات کے لیے جانے جاتے ہیں۔ وہ نہ صرف جمعیت علماء مہاراشٹرسے وابستہ ہیں بلکہ دیگر کئی تعلیمی اور فلاحی تنظیموں میں بھی سرگرم رہ کر تعلیم و سماجی بہبود کے تئیں نمایاں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ اس تقرری کے بعد ان کی ذمہ داری ہوگی کہ وہ ضلع ناندیڑ کے تمام تعلیمی اداروں میں موجود اساتذہ اور غیر تدریسی عملے کے تعلیمی مسائل حل کریں، طلبہ کے تعلیمی معیار کو بلند کرنے کے لیے کام کریں اور ریاستی و قومی سطح کی تعلیمی و فلاحی منصوبوں کی مکمل تکمیل کو یقینی بنائیں۔شیخ عارف سر سے توقع کی گئی ہے کہ وہ اپنے تمام عہدیدار ساتھیوں اور کارکنان کے ساتھ مل کر نہ صرف تنظیم کے مقاصد و ہدایات پر عمل درآمد کریں گے بلکہ ضلع کے تعلیمی ماحول کی بہتری کے لیے جوش و ولولے کے ساتھ بھرپور کردار ادا کریں گے۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے