कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

شیخ زبیر راشٹریہ پرتیبھا گورو پروسکار 2024 سے سرفراز

پربھنی:2 جولائی ( نامہ نگار محمد سرور شریف ) بتاریخ 30 جون بروز اتوار بمقام ویساوا ہوٹل آڈیٹوریم ہال اسٹیشن روڈ پر بھنی میں ایک رنگا رنگ تقریب میں شیخ زبیر مینجر جن سیوا بلا سودی بینک کو ” راشٹریہ پرتیبھا گورو پروسکار ” سے نوازا گیا۔ تفصیلات کے مطابق میڈیا چیرٹیبل فاؤنڈیشن اور مہاراشٹر جن سہیوگ سیوا بھاوی سنستھا کی جانب سے سماجی ، ثقافتی اور صحافت کے مختلف شعبوں میں نمایاں کام کرنے والی شخصیات کو بمقام ویساوا ہوٹل آڈیٹوریم ہال پربھنی میں 30 جون بروز اتوار بوقت دو پہر 2 بجے ایک عظیم الشان تقریب میں مہمانوں کے ہاتھوں "راشٹریہ گورو پروسکار ” سے نوازا گیا ۔اس رنگا رنگ تقریب میں شیخ زبیر مینجر جن سیوا بلا سودی بینک کو ذمہ داران تقریب و مہمانان کامنی پاٹل اور مقصود خان پٹھان ٹرافک پولیس آفیسر کے ہاتھوں راشٹریہ پرتیبھا گورو پرسکار سے نوازا گیا ۔ واضح ہو کہ شیخ زبیر شہر پربھنی کی مختلف سماجی ،ملی ، تنظیموں سے وابستہ ہیں،بالخصوص باغبان تعلیمی کمیٹی ،رحمن فاؤنڈیشن اور دیگر ملی اور سماجی گروپوں کے آپ سرگرم رکن ہیں ۔ امسال لوک سبھا انتخابات سے قبل پربھنی شہر کے مختلف علاقوں میں الیکشن کارڈ بنانے کے لیے موصوف نے شب و روز بہت محنت کی ۔اسی طرح بحیثیت منیجر جن سیوا بلا سودی بینک بہت سارے امدادی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔موصوف کے ان ہی سرگرمیوں سے متاثر ہو کر شہر پربھنی کی میڈیا چیرٹیبل فاؤنڈیشن اور مہاراشٹر جن سہیوگ سیوا بھاوی سنستھا کے ذمہ داروں نے انہیں راشٹریہ پرتیبھا گورو پرسکار دینے کا فیصلہ کیا ۔ شیخ زبیر کو یہ ایوارڈ دیے جانے پر رشتہ دار دوست احباب نے انہیں مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔ اس پر مسرت موقع پر اعتبار نیوز پورٹل بھی شیخ زبیر کو صمیم قلب مبارکباد پیش کرتےہوئے دعا گو ہے کہ اللہ تعالی آپ کو قوم و ملت کے لیے مزید کام کرنے کی توفیق دے ، آخرت میں اس کا بہترین بدلہ عطا فرمائے ۔ قارئین پر بھنی شہر میں اس عظیم الشان تقریب کو محمود خان بانی جن سہیوگ سیوا بھاوی سنستھا، ڈاکٹر کامنی پاٹل بانی میڈیا چیرٹیبل فاؤنڈیشن اور معین خان سیکرٹری جن سہیوگ سیوا بھاوی سنستھا نے منعقد کیا تھا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے