कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

شیخ ریحانہ امین (ہری نگر میونسپل اردو اسکول ) کو میئر ایوارڈ

تعلیم کے میدان میں نمایاں خدمات پر ایڈیشنل میونسپل کمشنر (ممبئی ) ڈاکٹر امیت سینی کے ہاتھوں اعزاز

ممبئی:20؍مارچ(راست) ممبئی مضافات کے ہری نگر میونسپل اردو اسکول کی فعال معلمہ شیخ ریحانہ امین کو تعلیمی میدان میں ان کی فعال کارکردگی کی بنیاد پر ایڈیشنل میونسپل کمشنر ڈاکٹر امیت سینی کے ہاتھوں میئر ایوارڈ سے نوازا گیا۔ یہ ایوارڈ ۱۱۰۰۰ ؍روپئے، اعزازی میڈل، توصیفی نشان، سند، شال، ناریل اور فیتہ پر مشتمل ہے۔ اس موقع پر ہری نگر میونسپل اردو اسکول کے تمام اساتذہ، طلبہ اور والدین کی جانب سے ریحانہ امین کو مبارکباد اور مستقبل کے لیے نیک خواہشات پیش کی گئی۔واضح رہے کہ ممبئی میونسپل کارپوریشن کے محکمۂ تعلیم کی جانب سے ہر سال سابق صدر جمہوریہ سروپلی رادھا کرشنن کی یوم پیدائش(۵ ستمبر) کے موقع پر اساتذہ کو بہترین کارکردگی کی بنیاد پر ان کی حوصلہ افزائی کی غرض سے میئر ایوارڈ سے نوازا جاتا ہے۔ امسال اس ایوارڈ کے لیے منتخب اساتذہ کے ناموں کا اعلان 5 ستمبر کو ایک پریس کانفرنس میں کیا گیا تھا۔ اس سلسلے میں اعزازی تقریب کا انعقاد 18 مارچ کو بائیکلہ میں واقع انا بھاؤ ساٹھے ناٹیہ گرہ میں کیا گیا۔ جہاں 50اساتذہ کو ان کی کارکردگی کی بنیاد پر مذکورہ ایوارڈ سے نوازا گیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے