किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

شیخ حبیب شیخ جیلانی 40 سالہ شاندار خدمات کے بعد ریٹائر

پربھنی:8؍جنوری ( بذریعہ ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف )31 دسمبر 2024 کو پربھنی پولیس ڈیپارٹمنٹ کے سینئر افسر شیخ حبیب شیخ جیلانی اپنی 40 سالہ خدمات مکمل کرنے کے بعد ریٹائر ہو گئے۔ شیخ حبیب نے اپنے کیریئر کا آغاز بطور پولیس کانسٹیبل کیا تھا اور اپنی محنت، ایمانداری اور قابلیت کی بدولت ترقی کرتے ہوئے پولیس سب انسپکٹر (PSI) کے عہدے تک پہنچے۔شیخ حبیب نے اپنی چار دہائیوں پر محیط ملازمت کے دوران مختلف چیلنجز کا سامنا کرتے ہوئے نہایت ایمانداری اور پیشہ ورانہ مہارت سے اپنی ذمہ داریاں نبھائیں۔ ان کی قیادت اور خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ریٹائرمنٹ کے موقع پر ساتھی افسران نے ان کے شاندار کیریئر کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کے آئندہ زندگی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ شیخ حبیب کے اعزاز میں پر بھنی شہر کے سپرٹینڈنٹ آف پولیس ایس پی پردیسی سر نے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا جس میں ان کی خدمات کو سراہا گیا اور ان کے لیے خصوصی اعزازات پیش کیے گئے۔اس موقع پر پولیس عملے اور آفیسران کے ساتھ ان کے اہل خانہ بھی مدعو تھے۔شیخ حبیب شیخ جیلانی پولیس ڈیپارٹمنٹ میں ایمانداری اور محنت کی ایک روشن مثال ہیں، جن کی خدمات کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے گا۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے