कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

شیخ ایان اور صائمہ فاطمہ کا پہلا روزہ

ناندیڑ:یکم ؍مارچ(نامہ نگار) رحمت نگر کے ساکن جناب شیخ سلیم صاحب ( موظف ایس ٹی کنڈیکٹر ) کے پوترے شیخ ایان ولد شیخ کلیم ( عمر 7 سال)اور پوتری صائمہ فاطمہ بنت شیخ پرویز ( عمر 6 سال) نے کمسنی میں آج اپنی زندگی کا پہلا روزہ رکھ کر اہل خانہ اور والدین کے دل جیت لیے۔ کم عمر ہونے کے باوجود شیخ ایان اور صائمہ فاطمہ نے خوش دلی اور عزم کے ساتھ بھوک پیاس برداشت کرتے ہوئے روزہ مکمل کیا جس پر گھر والوں نے بے حد مسرت کا اظہار کیا۔ اہلِ خانہ کے مطابق دونوں بھی کافی دنوں سے پہلا روزہ رکھنے کی خواہش ظاہر کر رہے تھے اور آج انہوں نے پورے اہتمام کے ساتھ سحری کی اور روزہ مکمل کرنے کا عزم کیا۔ اس موقع پر افراد خانہ نے بھی نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے دونوں کے روشن مستقبل کے لیے دعا کی۔ماہِ رمضان المبارک میں کمسن بچوں کا پہلا روزہ رکھنا ایک خوشگوار اور یادگار لمحہ سمجھا جاتا ہے، اور شیخ ایان اور صائمہ فاطمہ کا یہ اقدام اہلِ خانہ کے لیے مسرت کا سبب بنا۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ شیخ ایان اور صائمہ فاطمہ کو دین و دنیا کی کامیابیوں سے سرفراز فرمائے، انہیں صحت و عافیت کے ساتھ نیک راستے پر قائم رکھے، علم و عمل میں برکت عطا کرے اور ان کے اس معصوم جذبے کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔ آمین۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے