किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

شہید سچن ونانجے کی فوجی اعزاز کے ساتھ آخری رسومات

ناندیڑ: 9 مئی(نمائندہ اعتبار) بھارتی فوج میں خدمات انجام دینے والے جوان سچن یادو راؤ ونانجے کا 6 مئی کو سری نگر کے علاقے میں ڈیوٹی کے دوران ایک حادثے میں انتقال ہو گیا تھا۔ آج 9 مئی کو ان کی آخری رسومات دیگلور میں انتہائی رنج و غم کے ماحول میں بہ دیدۂ نم فوجی اعزاز کے ساتھ ادا کی گئیں۔ اس موقع پر عوامی نمائندے، افسران اور بڑی تعداد میں شہری موجود تھے۔سچن کے انتقال کی اطلاع بھارتی فوج کی جانب سے جب ان کے اہلِ خانہ کو ملی تو تعلقہ کے تملاور اور دیگلور علاقے میں غم کی لہر دوڑ گئی۔ آج صبح 4 بجے شہید سچن کی میت دیگلور میں ان کے آبائی گھر پہنچی تو اہلِ خانہ سمیت موجود تمام افراد کی آنکھوں سے آنسو جاری ہو گئے۔صبح 8:30 بجے شہید سچن ونانجے کی میت کو پھولوں سے سجی ہوئی فوج کی گاڑی میں ان کے گھر سے آخری سفر کے لیے لے جایا گیا۔ میت کو شہر کے مرکزی راستے سے ہوتے ہوئے میونسپلٹی کے قریب میدان میں آخری رسومات کے لیے لایا گیا۔ اس موقع پر’’شہید سچن ونانجے امر رہے، امر رہے‘‘ کے نعروں سے فضا گونج اُٹھی۔اس موقع پر رکن پارلیمنٹ رویندر چوہان، ایم ایل اے پرتاپ پاٹل چکھلیکر، ایم ایل اے جیتیش انتاپورکر، ضلع کلکٹر راہول کردیلے، سب ڈویژنل آفیسر انوپ پاٹل، سب ڈویژنل پولیس آفیسر سنکیت گوساوی، تحصیلدار بھرت سوریہ ونشی، گروپ ڈیولپمنٹ آفیسر شیکھر دیشمکھ، چیف آفیسر نیلم کامبلے کے علاوہ موجودہ اور سابق فوجی اہلکار اور بڑی تعداد میں عوام موجود تھی۔موقع پر موجود تمام افراد نے شہید کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور اس موقع پر وزیراعلیٰ کا تعزیتی پیغام بھی پڑھ کر سنایا گیا۔ دیگلور میونسپلٹی کے قریب تیار کی گئی آخری رسومات کی جگہ پر بھارتی فوج کے دستے نے شہید کو سلامی پیش کی۔ اس کے بعد شہید سچن ونانجے کی میت کو اگنی سنسکار (آخری رسم) کے سپرد کیا گیا۔سچن ونانجے نے 2017 ءمیں بھارتی فوج میں شمولیت اختیار کی تھی۔ ان کی پہلی تعیناتی سیاچن میں ہوئی تھی۔ اس کے بعد وہ جالندھر (پنجاب) میں تعینات رہے۔ گزشتہ ڈیڑھ سال سے وہ سری نگر میں خدمات انجام دے رہے تھے۔ 6 مئی کو ایک گاڑی کے کھائی میں گرنے کے حادثے میں ان کی موت واقع ہوئی۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے