कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

شہر پربھنی میں جنسیوا بلاسودی بینک کی جانب سے شجر کاری مہم کا آغاز

پربھنی:24؍اکتوبر( بذریعہ ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف پربھنی ) مورخہ 23 اکٹوبر بروز بدھ جن سیوا بلاسودی بینک کی جانب سے ایک خصوصی شجرکاری مہم کا آغاز کیا گیا۔ اس پروگرام کا مقصد ماحول کو صاف ستھرا اور سرسبز و شاداب بنانا ہے اس مہم کے تحت مختلف اقسام کے پودے لگائے جا رہے ہیں جن میں پھل دار، سایہ دار اور دواؤں کے لیے کام آنے والے درخت شامل ہیں۔زیادہ سے زیادہ لوگ ان اشجار سے مستفید ہوں اس مقصد کے حصول کے لیے عوامی مقامات پر پودے لگائے گئے اس شجر کاری مہم کو کامیاب بنانے کے لیے منیجر شیخ زبیر ، سید سلیم سیٹھ، عبدالعزیز بھائی جان، افضل سیٹھ پاڈیلا ، موسیٰ بھائی ناگانی، خمیسہ غلام محمد مٹھو نے تعاون کیا۔ اس موقع پر مفتی ابراھیم قاسمی امیر جماعت ، محمد موسی ناگانی ، سلیم سیٹھ باغبان ، عزیز بھائی جان کے ہاتھوں عالمگیرکالونی ،مرکز انعام الحسن کے روبرو درخت لگائے گئے ۔ اس طرح کا پریس ریلیز شیخ زبیر منیجر جنسیوا بلا سودی بینک نے جاری کیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے