किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

شہر پربھنی میں بتی گل احتجاج کا اندھیرا سارے شہر پر چھایا رہا

پر بھنی:یکم؍مئی ( ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف ) مورخہ 30 اپریل بروز بدھ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی جانب سے وقف ترمیمی قانون واپس لینے بطور احتجاج منعقدہ بتی گل پروگرام 100 فیصد کامیابی سے ہمکنار ہوا 27 اپریل کو تحفظ اوقاف کارواں آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے پر بھنی کے عید میدان پر منعقدہ عظیم الشان تاریخی احتجاجی اجلاس سے لگائی گئی ۔ اکابرین کی آواز کو عملی جامہ پہناتے ہوئے شہریان پر بھنی نے اس مہم میں بڑے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیتے ہوۓ اپنے گھروں ، محلوں ، گلی کوچوں میں بطور احتجاج مکمل طور پر لائٹ بند کرکے وقف ترمیمی قانون کے خلاف اپنی ناراضگی کا اظہار کیا ۔ اسی طرح ہوٹلو ں ، دکانوں ، پھلوں کے گاڑوں، موبائل شاپ ، وغیرہ کے مالکان نے نو بجے رات تا نو بج کر 15 منٹ تک لائٹ بند کر کے وقت ترمیمی قانون کے خلاف اپنا احتجاج درج کیا ۔ معتبر ذرائع سے پتہ چلا کہ اس احتجاجی مہم میں بطور احتجاج برادران وطن نے بھی حصہ لیا ، درگاہ روڈ ، زم زم کالونی ، حاجی حمید کالونی ، عنایت نگر، سرفراز نگر ودیا نگر ، اپنا کارنر ،عالمگیر کالونی، نورانی حلقہ، رحمانی حلقہ، رحمت نگر، مدینہ نگر ، مدینہ پاٹی، گلزار کالونی ، وزیر آباد ،دھار روڈ ، ممتاز نگر یوسفیہ کالونی، رحیم نگر ، اقبال نگر ، شاہی مسجد گڑھی محلہ قادر آباد پلاٹ، ساکھلا پلاٹ ، معصوم کالونی ، شاہ گنج پیٹھ مجلہ ،نانل پیھ وغیرہ علاقوں پر 15 منٹ تک مکمل طور اندھیرا چھایا رہا ملی اتحاد کا یہ منظر دیکھ علما ء ائمہ ، اکابرین ، قائدین ملت اور عوام میں امید کی کرن اور خوشی کی لہر دوڑ اٹھی۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے