कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

شہر حیدرآباد کی 38 سالہ قدیم اولین دینی جامعہ جامعۃ البنات حیدرآباد میں پہلے سمسٹر کے امتحانات کا آغاز

حیدرآباد۔19/نومبر(راست)صدر معلمہ جامعۃ البنات حیدرآباد آنسہ سمیہ کی اطلاع کے بموجب پہلے سمسٹر امتحانات کا آغاز 20 نومبر بروز جمعرات سے ہونے جارہا ہے۔الحمدللہ پورے نظم و ضبط و اصول و ضوابط کے ساتھ امتحانات منعقد کیے جاتے ہیں۔قبل ازیں تمام جماعتوں کے انشاء پردازی، خطابت اور حفظ قرآن کے امتحانات اسی ہفتے لیے جاچکے ہیں۔انشاء پردازی و خطابت کے درج ذیل عنوانات دیے گئے ہیں جیسے:مسئلہ وقف اور ہماری ذمہ داریاں، مسجد اقصی کا تحفظ اور مسلمانوں کی ذمہ داریاں، عصر حاضر میں مکاتب دینیہ کی اہمیت، صحابیات کا جذبہ جہاد و شوق شہادت، بابری مسجد اور ہماری ذمہ داریاں، اسلام کی روشن تعلیمات شرم و حیاء وغیرہ۔فضیلتین کی طالبات تفسیر، حدیث، تاریخ وغیرہ کے مقالہ جات لکھ رہی ہیں جسکی تکمیل کے بعد اسکا پریزینٹیشن بھی لیا جاتا ہے۔شعبہ حفظ و شعبہ ناظرہ کی تعلیم الحمدللہ جاری ہے۔حفظ کی طالبات کا امتحان معلمہ کے علاوہ حافظ جید عالم قاری اساتذہ کی مدد سے لیا جاتا ہے اور ماہانہ جائزہ بھی لیا جاتا ہے۔امتحانات 5/دسمبر تک جاری رہیں گے، 6 /دسمبر تا 14 /دسمبر تعطیلات رہیں گی۔15 /دسمبر 2025سے سمسٹر – 2 کی تعلیم کا آغاز ہوگا ان شاء اللہ۔سمسٹر – 1 کے نتائج کا اعلان ان شاء اللہ 22/ دسمبر کو ہوگا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے