कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

شہری پیٹرول و ڈیزل کا اضافی ذخیرہ نہ کریں: ضلع کلکٹر راہل کڑدیلے

پیٹرول پمپ مالکان کی میٹنگ؛ ضلع میں ایندھن کا وافر ذخیرہ دستیاب ہونے کی اطلاع

ناندیڑ: 27؍مارچ (نامہ نگار)ضلع کے شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ پیٹرول اور ڈیزل کی گھبراہٹ میں خریداری نہ کریں اور نہ ہی اس کا اضافی ذخیرہ کریں۔ یہ اپیل ضلع کلکٹر راہل کرڈیلے نے کی ہے۔ آج ضلع کلکٹر آفس میں ان کی صدارت میں ضلع کے تمام پیٹرول پمپ مالکان کی ایک میٹنگ منعقد ہوئی۔اس میٹنگ میں ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ سورج گُرو، ضلع سپلائی آفیسر ڈاکٹر جگدیش باردیوڈ سمیت مختلف پیٹرول پمپ مالکان موجود تھے۔ اس موقع پر پیٹرول پمپ مالکان کی جانب سے پیش کی گئی مشکلات کا ازالہ بھی کیا گیا۔ضلع کلکٹر نے ہدایت دی کہ ضلع کی ضرورت کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کا مناسب ذخیرہ برقرار رکھا جائے۔ اس کے ساتھ ہی سختی سے تاکید کی گئی کہ کسی بھی صورت میں ذخیرہ اندوزی یا زائد قیمت پر فروخت نہ ہونے پائے۔پیٹرول پمپ مالکان کی تجویز کے مطابق اتوار کے دن آئل ڈپو کھلا رکھنے اور طلب کے مطابق ایندھن فراہم کرنے کے لیے آئل کمپنیوں کو ہدایات دی گئی ہیں۔ اسی طرح پیٹرول پمپوں پر کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کو روکنے کے لیے ضرورت کے مطابق پولیس بندوبست فراہم کرنے کی ہدایت ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ سورج گُرو کو دی گئی۔ضلع میں دستیاب ذخیرہ کا جائزہ لینے کے بعد یہ واضح ہوا ہے کہ روزمرہ کی ضرورت کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کا کافی ذخیرہ موجود ہے، یہ اطلاع ضلع کلکٹر مسٹر کرڈیلے نے دی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے