किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

شہادت حضرت حسینؓ کے فکری پہلو

تحریر:عارف عزیز(بھوپال)

اسلامی کلینڈر کا پہلا مہینہ محرم الحرام بڑی عظمت کا حامل ہے، اِس ماہ کی ۱۰؍ تاریخ یوم عاشورہ کو حق تعالیٰ کی تجلیات و توجیات کا خصوصی نزول ہوتا ہے، پچھلی اُمتوں میں بھی یہ دن اپنے محاسن اور تاریخی واقعات کے لحاظ سے اہمیت کا مالک تھا۔ اِس دن اللہ رب العزت نے دس انبیاء علیہم کو مختلف اعزاز و اکرام سے نوازا، حضرت آدم علیہ السلام اور ان کی اولاد پر بے پناہ رحمتیں نازل فرمائیں۔ حضرت نوح علیہ السلام کی کشتی سیلاب سے محفوظ ہوکر جو دی پہاڑی پر لنگر انداز ہوئی، حضرت ابراہیم علیہ السلام پر آتش نمرود گلِ گلزار ہوئی، حضرت ایوب علیہ السلام کو طویل بیماری سے صحت یابی ملی، حضرت یونس علیہ السلام کو مچھلی کے پیٹ سے رہائی نصیب ہوئی، حضرت یعقوب علیہ السلام کی حضرت یوسف علیہ السلام سے جدائی کے دن ختم ہوکر ملاقات ہوئی، حضرت موسیٰ علیہ السلام اور اُن کی قوم بنی اسرائیل کو فرعون کے ظلم و ستم سے نجات ملی، حضرت عیسیٰ علیہ السلام آج پیدا ہوئے اور اِسی دن زندہ آسمان پر اٹھالئے گئے، اِسی دن’’ یومِ عاشورہ‘‘ پر نظام دنیا کا خاتمہ ہوگا اور قیامت آئے گی اور اسی روز تاریخ انسانیت کا ایک بڑا سانحہ ’’واقعہ کربلا‘‘ کی صورت میں پیش آیا، جس میں نواسہ رسولؐ سیدنا حضرت حسین ابن علی رضی اللہ عنہ نے اپنے ۷۲ جاں نثاروں کے ساتھ جامِ شہادت نوش فرما کر تسلیم و رضا کی اعلیٰ منزلیں طے کیں۔
ہر سال محرم کا یہ مہینہ آتا ہے تو ذکر غمِ حسین سے فضا گونجنے لگتی ہے، کتنے ہی لوگ یادِ حسین میں سینہ کوبی کرتے نظر آتے ہیں، لیکن وہ یہ نہیں جانتے کہ حضرت حسینؓ نے اپنی اور اپنے پیاروں کی قربانی کیوں دی؟ شہادت کا یہ واقعہ کیوں پیش آیا؟ کون لوگ اِس کے ذمہ دار ہیں؟ کیونکہ وقت کے ساتھ اِس سانحہ پر بہت سی من گھڑت اور بے سروپا باتوں کا پردہ پڑ گیا ہے، جس میں اصل واقعہ دھندلا گیا ہے۔
اس لئے آج ضرورت یہ ہے کہ ’’شہادت حسین‘‘ کے فکری پہلو کو حقائق کے ساتھ ہم سمجھیں اور مذہبی و تاریخی پس منظر کے ساتھ اُس مقصد کو پیشِ نظر رکھیں جس کے لئے سیدنا حضرت حسین رضی اللہ عنہ نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔ آج مسلمانوں کو ہمیشہ سے زیادہ شہادت حسین کے حقیقی پیغام کی روشنی میں زندگی گزارنے کی ضرورت ہے۔
ہمارے پیشِ نظر یہ بھی رہے کہ شہادت حسین کا بنیادی پیغام عملی جد و جہد کا پیغام ہے، محبت حضرت حسینؓ کا رسمی اظہار نہ ہو بلکہ اُسے اپنے عملِ حال و قال میں شامل کیا جائے اور برتا جائے۔ اپنے زندگی کا اِسے مقصد عین بنایا جائے۔ یعنی یہ نظر میں رہے کہ حسینی کردار کیا ہے اور یزیدی کردار کیا ہے؟ اور اس کی روشنی میں زندگی گزارنے کا لائحہ عمل کیا ہو۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے