कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

شکیل سر ایک استاد ایک ساتھی

تحریر: سید اختر علی
( سابق ہیڈ ماسٹر، فیض العلوم ہائی اسکول و جونیئر کالج، ناندیڑ)

زندگی مختلف ادوار سے عبارت ہے اور ہر دور اپنے اختتام تک پہنچتا ہے. اسی طرح سے ملازمت کا عرصہ بھی ایک دن مکمل ہوجاتا ہے۔
لہذا جناب شکیل سر کی سبکدوشی کے اس موقع پر میں اُن کی تقریباً 33 سالہ تعلیمی خدمات اور شخصیت سے متعلق اپنے چند خیالات کا اظہار کرنا چاہتا ہوں۔
میں نے شکیل سر کو سب سے پہلے فیض العلوم پرائمری اسکول کے آفس میں بطور کلرک برسرکار دیکھا. اُن کی شخصیت سنجیدہ اور باوقار تھی. اس لیے ابتدا میں میرا اُن سے زیادہ رابطہ نہیں تھا۔ وقت کے ساتھ ملاقاتیں بڑھیں تو معلوم ہوا کہ وہ محنتی، ذمہ دار اور اپنے کام سے مخلص ہیں. بعد میں یہ بھی معلوم ہوا کہ وہ اردو اور مراٹھی کے اچھے کاتب ہیں۔
اگرچہ وہ سنجیدہ طبیعت کے مالک تھے، مگر اُن کی گفتگو شائستہ اور مہذب ہوتی تھی۔ وہ اپنی بات واضح اور مناسب انداز میں پیش کرتے تھے، جس سے سننے والے کو بات سمجھنے میں آسانی ہوتی تھی۔
شکیل سر نے اپنے محدود وسائل کے باوجود اپنی تعلیم جاری رکھی اور MA, BEd جیسی ڈگریاں حاصل کی۔ انہیں تاریخ اور جغرافیہ جیسے مضامین سے بھی لگاو تھا.خاص طور پر اردو پڑھانے میں انہیں مہارت حاصل تھی۔ وہ سبق کو سادہ انداز میں سمجھاتے تھے تاکہ طلبہ آسانی سے سمجھ سکیں۔ شکیل سر کمپیوٹر کے استعمال میں مہارت رکھتے تھے، لہذا کتابت کی تعلیم کے ساتھ طلبہ کو کمپیوٹر سکھانا بھی اُن کی ایک اہم خوبی تھی۔ وہ تدریس کے دوران پوری توجہ سے طلبہ کی رہنمائی کرتے تھے۔ میں نے خود اُن کی تدریس کا مشاہدہ کیا ہے، جس میں سادگی اور وضاحت پائی جاتی تھی۔
وہ ایک استاد ہونے کے ساتھ ساتھ اسکول کے دیگر کاموں میں بھی تعاون کرتے تھے۔ طلبہ میں تعلیم کے تئیں دلچسپی پیدا کرنے، انہیں مختلف تعلیمی سہولیات بہم پہنچانے اور تعلیمی ماحول کو بہتر بنانے کے لیے وہ ہمیشہ کوشاں رہتے۔ مجھے ایک واقعہ یاد آتا ہے کہ اسکول کی برانچ میں لاوڈ اسپیکر، واٹر فلٹر اور واٹر کولر کی ضرورت تھی۔ انہوں نے اس مسئلہ کی نشاندہی کی اور اس کے حل کے لیے کوشش کی، جس کے بعد اس کا انتظام ہو سکا۔ یہ واقعہ اُن کی ذمہ داری کے احساس کو ظاہر کرتا ہے۔
ملازمت کے دوران یقیناً اُنہیں مختلف مسائل کا سامنا بھی کرنا پڑا، مگر انہوں نے اپنے فرائض کو انجام دینا جاری رکھا۔
آج 28 فروری 2026 کو جب کہ وہ اپنی ملازمت سے بحیثیت سوپروائزر سبکدوش ہو رہے ہیں تو ہم اُن کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں صحت اور سکون عطا فرمائے اور آئندہ زندگی کو اُن کے لیے بہتر بنائے۔
بہر حال اُن کی خدمات کو یاد رکھا جائے گا اور اُن کی جگہ خالی محسوس ہوگی۔

 

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے