कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

شولاپور :مہاراشٹر اسٹیٹ اردو اکیڈمی کی جانب سے چار ممتاز شخصیات ایوارڈ کے لیے منتخب

شولاپور29؍ستمبر (راست)شہر شولاپور کی علمی، ادبی اور سماجی دنیا کے لیے فخر و انبساط کی خبر یہ ہے کہ یہاں کی چار نامور اور درخشاں شخصیات کو مہاراشٹر اسٹیٹ اردو اکیڈمی کی جانب سے ایوارڈ کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ ان شاء اللہ یہ ایوارڈ بروز بدھ، ۸ اکتوبر کو ایک شاندار اور پر وقار تقریب میں عطا کیا جائے گا۔
یہ اعزاز حاصل کرنے والی ہستیاں وہ ہیں جنہوں نے اپنی خدمات سے نہ صرف شولاپور بلکہ پورے مہاراشٹر میں اردو زبان و ادب، سماجی و تعلیمی میدان میں روشن نقوش چھوڑے ہیں۔
• ادبی دنیا میں اپنی فکری و فنی سلطنت قائم کرنے والے سلطان سر،
• شہر کے دلوں پر اپنی انفرادیت سے راج کرنے والی شخصیت راجہ باغباں سر،
• شاندار تزک و احتشام کے ساتھ اپنے نمایاں کارناموں کو انجام دینے والے احتشام نداف سر،
• اور ہر فن مولا معلم، ہمہ جہت شخصیت مولا مدیل سر۔
یہ چاروں شخصیات اپنی محنت، خلوص اور علمی بصیرت کی بدولت آج ایک ایسے مقام پر پہنچ چکی ہیں جہاں ان کی پہچان صرف شولاپور تک محدود نہیں رہی بلکہ ریاستی سطح پر بھی تسلیم کی گئی ہے۔
اس موقع پر پرواز فاؤنڈیشن شولاپور کے صدر محمد سمیع مومن نے دلی مسرت اور فخر کا اظہار کرتے ہوئے کہا:
’’یہ ایوارڈ دراصل ان شخصیات کی برسوں کی لگن، قربانی اور اردو زبان و تہذیب کی خدمت کا اعتراف ہے۔ ان کے لیے یہ اعزاز ہماری پوری برادری کے لیے باعثِ افتخار ہے۔‘‘
انہوں نے مزید کہا کہ یہ اعزاز نوجوان نسل کے لیے مشعلِ راہ ہے جو یہ پیغام دیتا ہے کہ محنت، خلوص اور لگن کے ساتھ میدانِ علم و ادب میں خدمت کی جائے تو ہر دروازہ کھل جاتا ہے اور کامیابیاں خود بخود قدم چومتی ہیں۔
شہر کے علمی و ادبی حلقوں میں اس اعلان کے بعد خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ مختلف سماجی تنظیموں، تعلیمی اداروں اور ادبی انجمنوں کی جانب سے مبارکبادی پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔ جگہ جگہ ان شخصیات کو تہنیتی تقاریب میں مدعو کرنے کی تیاریاں بھی جاری ہیں۔
یہ ایوارڈ نہ صرف ان ممتاز شخصیات کے لیے اعزاز ہے بلکہ شولاپور شہر کے لیے بھی ایک سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے، کیونکہ اس شہر کی سرزمین ہمیشہ اہلِ علم و ادب کی پرورش گاہ رہی ہے۔
محمد سمیع مومن
صدر پرواز فاؤنڈیشن شولاپور ۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے