कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

شولاپور سوشل اسوسی ایشن آرٹس اینڈ کامرس کالج میں ایک روزہ بین الاقوامی سیمینار

’’ عالمی تناظر میں اردو زبان، ادب اور ثقافت ‘‘ پر سنجیدہ اور فکر انگیز مکالمہ

سولاپور:2؍جنوری(اِقبال باغبان) : شولاپور سوشل اسوسی ایشن آرٹس اینڈ کامرس کالج، سولاپور کے زیرِ اہتمام ایک روزہ بین الاقوامی سیمینار بعنوان ’’عالمی تناظر میں اردو زبان، ادب اور ثقافت‘‘ نہایت وقار، علمی سنجیدگی اور شاندار تنظیمی نظم کے ساتھ منعقد ہوا۔ اس سیمینار میں ملک کے مختلف حصوں سے ممتاز اساتذۂ کرام، محققین، دانشوروں اور اسکالرس نے شرکت کی اور اردو زبان و ادب کے عالمی تناظر پر سیر حاصل گفتگو کی۔سیمینار کی افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصی پُنیہ شلوک اہلیادیوی ہولکر، سولاپور یونیورسٹی کے پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر لکشمی کانت داما تھے۔ انہوں نے پودے کو پانی دے کر سیمینار کا علامتی افتتاح کیا اور زبانی طور پر بین الاقوامی سیمینار کے آغاز کا اعلان کیا۔ افتتاحی اجلاس کا آغاز توحید شیخ کے تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا ۔ میجر پروفیسر ڈاکٹر غوث احمد شیخ نے تمام مہمانوں کا استقبال کیا اور تمہیدی کلمات کے ساتھ سیمینار کے اغراض و مقاصد کا جامع تعارف پیش کیا۔ بعد ازاں پروفیسر ڈاکٹر اسماء سلیم خان نے کانفرنس کے اغراض و مقاصد پر سیر حاصل روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اردو زبان و ادب عالمی سطح پر تہذیبی مکالمے، فکری ہم آہنگی اور انسانی اقدار کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔ ادارے کی جانب سے تمام مہمانان کی خدمت میں گل ہائے عقیدت اور یادگاری ٹرافیاں پیش کی گئیں۔ اسی موقع پر ملک بھر کے اسکالرس کے تحقیقی و تنقیدی مقالات پر مشتمل آئی ایس ایس این نمبر یافتہ کی شکل میں شائع شدہ کتاب کا بھی باضابطہ اجرا عمل میں آیا، جسے شرکاء نے اردو تحقیق کے لیے ایک اہم علمی سنگِ میل قرار دیا۔معزز مہمانوں کے خطابات شولاپور سوشل اسوسی ایشن کے چیئرمین ڈاکٹر اخلاق احمد وڈوان نے سیمینار کے انعقاد پر منتظمین کو دلی مبارک باد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ ڈاکٹر اصف اقبال نے زبان کی اہمیت و افادیت پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زبان انسانی فکر کی تشکیل اور تہذیبی بقا کا بنیادی ذریعہ ہے، جب کہ ادب سماج کو شعور اور سمت عطا کرتا ہے۔افتتاحی اجلاس کے مہمانِ خصوصی حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی کےپروفیسر ڈاکٹر زاہد الحق نے کلیدی خطبہ پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ اردو محض ایک زبان نہیں بلکہ تاریخ کی آواز، ثقافت کی خوشبو اور انسانی اقدار کا آئینہ ہے۔ عربی، فارسی، ترکی، سنسکرت اور مقامی بولیوں کے امتزاج نے اردو کو فطری طور پر عالمی وقار عطا کیا ہے، یہی وجہ ہے کہ آج اردو ایشیا، یورپ، افریقہ، مشرقِ وسطیٰ، امریکہ اور آسٹریلیا تک پھیل چکی ہے۔افتتاحی اجلاس کی صدارت پرنسپل ڈاکٹر اقبال تمبولی نے فرمائی۔ نظامت کے فرائض پروفیسر آفتاب ملا نے انجام دیے، جبکہ رسمِ شکریہ پروفیسر رئیسہ مرزا نے ادا کی۔تکنیکی نشستیںافتتاحی اجلاس کے فوراً بعد پہلے تکنیکی سیشن کا آغاز ہوا، جس کی انجمن ڈگری کالج، وجیاپورکے شعبۂ اردو صدر ڈاکٹر علیم اللہ حسین نےصدارت کی۔ اپنے صدارتی خطاب میں انہوں نے کہا کہ زبان، ادب اور ثقافت انسانی تہذیب کی بقا اور ارتقا کے لیے ناگزیر ہیں اور عالمی امن، مکالمے اور ہم آہنگی کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اس نشست میں ڈاکٹر حاجرہ پروین، ڈاکٹر رئیس سلطانہ، ڈاکٹر اطہر معزز اور ڈاکٹر میمونہ سرڑگی نے معیاری، تحقیقی اور فکر انگیز مقالات پیش کیے، جنہیں علمی حلقوں میں خوب سراہا گیا۔دوسرے تکنیکی سیشن کی صدارت ڈاکٹر عبدالرحیم اے۔ ملا صدر شعبہ ایم جی وی سی آرٹس سائنس اینڈ کامرس کالج مدے بہال اور ڈاکٹر محمد شفیع چوبدار نے مشترکہ طور پر کی۔ اس نشست میں ڈاکٹر سمیہ باغبان، ڈاکٹر عائشہ پٹھان، ڈاکٹر تسنیم بانو وڈو، ڈاکٹر صدف آرا چوبدار اور محترمہ فرزانہ پٹیل نے اپنے تحقیقی مقالات پیش کیے، جن میں معاصر مسائل، ثقافتی مطالعہ اور اردو تحقیق کے نئے رجحانات پر تفصیلی بحث کی گئی۔پہلے تکنیکی اجلاس کی نظامت نور محمد برخاتی نے انجام دی، جبکہ دوسرے اجلاس کی نظامت ڈاکٹر عبدالقدیر بیجاپوری نے انجام دی۔اختتام پر میجر پروفیسر ڈاکٹر غوث احمد شیخ نے تمام مہمانانِ گرامی، صدورِ اجلاس، مقالہ نگاران اور شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے سیمینار کے کامیاب اور بامقصد انعقاد پر اطمینان کا اظہار کیا۔ شرکاء نے اپنے تاثرات میں سیمینار کو علمی و فکری اعتبار سے نہایت مفید، منظم اور کامیاب قرار دیا۔اس طرح یہ ایک روزہ بین الاقوامی سیمینار اردو زبان، ادب اور ثقافت کے فروغ کے حوالے سے ایک یادگار اور مؤثر علمی سرگرمی کے طور پر اختتام پذیر ہوا۔اس بین الاول میں کانفرنس کو کامیاب بنانے میں ڈاکٹر زین الدین ملا،ڈاکٹر سچین راج گرو،ڈاکٹر تسنیم بانو وڈو،ڈاکٹر زین الدین پٹیل، ڈاکٹر دیپک نارائن کراور تمام اسٹاپ میں خوب محنت کی۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے