कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

​شمع اردو پرائمری اسکول سولاپور میں یومِ جمہوریہ کی پُرجوش تقریب

​سولاپور:26؍جنوری ( نامہ نگار )’شمع اردو پرائمری اسکول’ نئی زندگی سولاپور میں یومِ جمہوریہ انتہائی جوش و خروش اور قومی ہم آہنگی کے ساتھ منایا گیا۔ اس پُروقار تقریب میں اسکول کے طلبہ، اساتذہ اور معززینِ شہر نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ​تقریب کی صدارت ادارے کے صدر، ممتاز صحافی و شاعر جناب ایوب نلامندو نے کی۔ اس موقع پر بطور مہمانانِ خصوصی مدرسہ ہذا کے سابق صدرِ مدرس جناب عبدالقدوس نلامندو ، سوشل اردو اسکول کے سابق صدرِ مدرس تجمل حسین چاندہ اور سابق پرنسپل شیخ عبدالمنان نے شرکت فرما کر تقریب کی رونق میں اضافہ کیا۔ ​پروگرام کا آغاز پرچم کشائی کی رسم سے ہوا، جو شمع اردو پرائمری اسکول کی صدرِ معلمہ محترمہ یاسمین بیجاپورے کے دستِ سے انجام پائی۔ اس کے بعد جواں سال معلم و صحافی ابرار نلامندو نے تمام معزز مہمانوں کا پرجوش خیر مقدم کیا۔ ​تقریب کا خاص مرکز طلبہ کی جانب سے پیش کیے گئے ثقافتی پروگرام اور گیت تھے۔ اسی مدرسہ کی فعال معلمہ و شاعرہ شاہین صدف کے تحریر کردہ خصوصی گیتوں اور نغموں نے سماں باندھ دیا، جسے حاضرین نے خوب سراہا۔ طلبہ کی بہترین کارکردگی نے سب کے دل جیت لیے۔ ​تعلیمی و غیر نصابی مقابلوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کو مہمانوں کے ہاتھوں تحائف اور انعامات سے نوازا گیا۔ نظامت کے فرائض معلمہ شاہین صدف نے بحسن و خوبی انجام دیے، جبکہ ابرار نلامندو نے تمام حاضرین اور معاونین کا شکریہ ادا کیا۔​​اس پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے آسیہ بیجاپورے، زبیدہ سید خاں، معراج الوڑی، کوثر شیخ، اور ریشماں عرب نے خوب محنت کی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے