कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

شمساپور میں عیدالفطر کی نماز عقیدت و جوش کے ساتھ ادا، امن و خوشحالی کے لیے دعائیں

پربھنی:23؍مارچ ( ضلع نمائندہ اعتبار نیوز محمد سرور شریف )ماہِ مقدس رمضان المبارک کے اختتام پر پربھنی سے تقریباً 10 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع گاؤں شمساپور میں عیدالفطر نہایت عقیدت، جوش و خروش اور مذہبی احترام کے ساتھ منائی گئی۔ مرکزی عیدگاہ میدان میں مسلمانوں کی کثیر تعداد نے جمع ہو کر باجماعت نمازِ عید ادا کی۔بتاریخ 21 مارچ 2026 بروز ہفتہ صبح ٹھیک 8:00 بجے نمازِ عید کا باقاعدہ آغاز ہوا۔ اس موقع پر مولانا عبدالرؤف نے امامت فرمائی اور اپنے خطاب میں عید کے حقیقی پیغام، اخوت، محبت اور بھائی چارے پر زور دیا۔نماز کے بعد ملک میں امن و امان، خوشحالی، ترقی اور بھائی چارے کے فروغ کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ حاضرین نے اللہ تعالیٰ سے ملک و ملت کی سلامتی اور استحکام کے لیے بھی دعا مانگی۔نماز کی ادائیگی کے بعد فرزندانِ اسلام نے ایک دوسرے سے گلے مل کر "عید مبارک” کہا اور خوشیوں کا اظہار کیا۔ بچوں میں عید کی خوشی دیدنی تھی، جب کہ عیدگاہ کا ماحول سفید لباس میں ملبوس افراد اور مسرت بھری فضا سے معطر نظر آیا۔اس موقع پر علاقہ کی مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے بھی عیدگاہ کا دورہ کیا اور عوام کو عید کی مبارکباد پیش کی۔ قابلِ ذکر بات یہ رہی کہ شمساپور میں ہندو مسلم بھائیوں نے باہمی ہم آہنگی اور رواداری کے ساتھ اس تہوار کو منایا، جو سماجی اتحاد اور بھائی چارے کی بہترین مثال ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے