कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

شفیع احمد شفیعؔ کو شعری و ادبی خدمات کے اعتراف میں ایوارڈ ملنے پر کامیاب شعری نشست کا انعقاد

پربھنی :2؍فروری(بذریعہ ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرورشریف) بتاریخ 01.02.26دوپہردوبجے بمقام علی گارڈن فنکشن ہال درگاہ روڈپربھنی میں الکریم ایجوکیشن اینڈویلفیرسوسائٹی وعبدالصمدایجوکیشن اینڈ ویلفیئرسوسائٹی وڈیزلنگ لائیبریری اینڈ لٹریری سوسائٹی پربھنی کی جانب سےمنعقدہ تقریب میں شفیع احمد شفیعؔ کو اُن کی شعری وادبی خدمات کا اعتراف کرتےہںوۓمحترم حسین اختر چیر مین مہاراشٹر راجیہ اُردوساہتہ اکادمی و عالمی شہرت یافتہ شاعر،ادیب وصحافی ندیم صدیقی ممبئ ودیگرخصوصی مہمانان کےہاتھوں تفویض کیا گیا ۔شفیع احمد شفیعؔ کو ایوارڈ ملنےکےضمن میں اسی شب "رنگ قلم” پر بھنی کی جانب سےبمکان شاداب أحمد خان درگاہ روڈپربھنی میں کامیاب شعری نشست کا انعقاد عمل میں آیا جس کی مسندِصدارت پرسمیع ﷲخان سابق لکچرر کے۔کے۔ایم کالج مانوت جلوہ افروزتھے رکن "رنگِ قلم” عبدالواحد جاذبؔ نے تمام شعراء حضرات کا پھولوں سے استقبال کی نشست کاآغاز کلیم کسک نےنعتِ پاک سےکیا ناظمِ نشست شفیع احمدشفیعؔ نےجن شعراءکوزحمتِ غزل سرائی دی اُن میں ڈاکٹر یُو سُف صابر، شفیع احمدشفیع ، عبدالواحدجاذب،کلیم کسک ، جاوید أحمد خان جاوید ، حبیب ہا شمی ،سلیم چشتی بیدرد، وحیدا سلم ، سید کریم اﷲ حُسینی نیرؔکےنام شامل ہیں صدرنشست کےجامع اظہارِ خیال کےبعد رات دیرگئے عبدالواحد جاذبؔ کے اظہارِ تشکرپر کامیاب شعری نشست کا اختتام عمل میں آیا ۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے