कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

شعبۂ اُردو شیوا جی کالج ہنگو لی میں مقابلہ ’’بحث و مباحثہ اورمضمون نویسی‘‘

موضوع ’’وجودزن سے ہے تصویر کائنات میں رنگ‘‘

ہنگولی :15؍مارچ(راست)شری شیواجی شکشن پر سارک منڈل کے زیر اہتمام چلنے والے تعلیمی ادارے شیواجی کالج ہنگولی کے شعبہ اردو میںبتاریخ ۲ ۱؍ مارچ؍۲۰۲۵ء؁ کو مقابلہ ’’بحث و مباحثہ ‘‘اور ’’مضمون نویسی‘‘کومنعقد کیا گیا۔ شری شیواجی شکشن پر سارک منڈل اورمہاراشٹر اسٹیٹ اردو ساہیتہ اکادمی ممبئی کے اشتراک سے شعبہ اردو شیواجی کالج ہنگولی میں ’’وجود زن سے ہے تصویرکائنات میں رنگ‘‘ بحث و مباحثہ مقابلہ منعقد کیا گیا۔پروفیسرمحمد اقبال جاوید صاحب صدر شعبہ اردو شیواجی کالج ہنگولی نے پروگرام کے اغراض و مقاصد بتاتے ہوئے کہا کہ شعبہ اردو کی تاریخ میں یہ پہلا پروگرام ہے۔اس پروگرام کے لیئے پہلی مرتبہ اردو ساہتیہ کادمی ممبئی کی جانب سے شعبہ اردو کو مالی تعاون دیا گیا۔اور اسی کے اشتراک سے یہ پروگرام لیا گیا۔ آج کا یہ پروگرام ’’وجود زن سے ہے تصویرکائنات میں رنگ‘‘ اس موضوع پر بحث و مباحثہ ہے۔صدرکی حیثیت سے سوسائٹی کے بانی شری شیواجی راو پوار صاحب اور مہمانان خصوصی میں شیخ امتیاز سر اور مولانا توحیدخان ندوی صاحب اور دیگر حضرات میں بی۔ایس ۔جادھواسوسیٹ پروفیسرشعبہ نفسیات، ڈاکٹر۔ بی۔ ایس۔ شرساگرپرنسپل شیواجی کالج ہنگولی وغیرہ شامل تھے۔ پروفیسر صاحب نے عنوان ’’وجود زن سے ہے تصویر کائنات میں رنگ‘‘ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ عنوان علامہ اقبال ایک شعر کامصرعہ ہے۔اور انھوں نے پروگرام کے اصول و ضوابط سے تمام شریک مقابلہ طلبہ کو واقف کروایااور کہا کہ ہر ایک کو سات منٹ کا وقت ہوگا ،کہ وہ اپنی بات کو مکمل کریںکہ’’وجود زن سے ہے تصویرکائنات میں رنگ‘‘ ہے یا نہیں ان دونوں پہلوپر گفتگو ہوگی جس کی خاص بات یہ ہوگی کہ اس بحث و مباحثہ میں وجود زن کی ابتدا سے لے کر اس کے مثبت و منفی پہلو ہوگے ۔سال دوم کی طالبہ فردوس صدف نے بہترین اندازمیں کلام پاک کی تلاوت کی۔اس کے بعد ازاں جبین پٹھان نے اپنے مترنم انداز میں نعت رسالت ﷺ کو پیش کیا۔فردوس صدف نے اپنے مضمون میں کافی اشعار اور اقتباس کے ساتھ اپنی بات کو ثابت کیا۔اس نے کہا کہ یہی وجود زن ایک ماں کی حیثیت سے اپنی اولادکو زمانے سے واقف کراتی ہے۔اور یہی وجود زن بہن ہوکر بھائی کا بازو بنتی ہے۔اور یہی وجود زن ایک بیوی کی صورت میں اپنے شوہر کا ہر مشکل میں ساتھ نبھاتی ہے۔کہ عورت دنیا میں جنگ کا نہیں بلکہ رنگ کا باعث ہے ۔ وجود زن کی تخلیق اگر نہ ہوتی تو یہ دنیا ویران ہوتی۔عائشہ پروین نے ’’وجود زن سے ہے تصویر کائنات میں رنگ‘‘ اس کی مخالفت کیں ۔ثوبیہ بیگم نے اپنے بہترین انداز میں’ ’وجود زن سے ہے تصویر کائنات میں رنگ‘‘ وجود زن کے مثبت پہلو وں کو تمام ججس حضرات کے سامنے رکھا۔ اقرا ء نے بھی اپنی بات کو وضاحتوں سے ثابت کیا۔ نوشین،مہک فردوس وغیرہ نے بھی اپنی اپنی بات کو صحیح ثابت کیا۔اس طرح سے تمام مباحث نگاروں نے اپنے اپنے موضوعات پیش کیں۔اور آخر میں شیخ امتیاز سر نے اس پروگرام کے نتیجہ کا اعلان کیا۔اور پہلا انعام حاصل کرنے والی طالبہ فردوس صدف تسلیم بیگ، کو سرٹیفکیٹ، مومنٹو(تمغہ) اور نقد رقم ۱۵۰۰ دیے گئے۔دوسرا انعام حاصل کرنے والی طالبہ اقراء پروین کو بھی سر ٹیفکیٹ ،مومنٹو اور ۱یک ہزار روپے کے اعزاز سے نوازا کیا۔اور تیسرا انعام پانے والی طالبہ صوبیہ بیگم شیخ مختار کو سرٹیفکیٹ اور ۵۰۰ روپے نقد دئے گئے۔اور بعد کے تمام طلبہ کو سر ٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔بعد اذاں مضمون نویسی مقابلے کے نعامات کااعلان کیاگیاجس میں بالترتیب اول نوشین بیگم شیخ فیروز اور دوم عائیشہ پروین محمد توفیق کو بھی مومنٹو ،سنداور نقد رقم دیکر انکی حوصلہ افزائی کی گئی۔ زسر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ’’وجود زن سے ہے تصویرکائنات میں رنگ‘‘ اس عنوان پر مواقفین اور مخالفین دونوں نے تقایر کیں۔تقریر کا مواد کافی اچھا رہا۔اور کچھ طلباء کا انداز بھی پیارا تھا۔اور انھوں یہ بھی کہا کہ اس طرح کے پروگرام کالج میں بار بار ہونے چاہئے جس سے بچوں کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔اور ان کا ڈر ختم ہوجائے گا۔اور یہ بھی بتایا کہ معاشرے میں دو طرح کی خواتین ہوتی ہیں۔ اور وہ جو امور خانہ داری تک محدود ہوتی ہیں اور دوسری ملازمت کرنے والی ۔لیکن ہمارے معاشرے میں مردوں کا غلبہ زیادہ ہے۔آج بھی سماج میں خواتین مردوں شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ان سب کے باوجود آج بھی عورت محفوظ نہیں ہے۔ اس پروگرام کی نظامت ڈاکٹر نشاط انجم اسسیٹنٹ پروفیسر شعبہ اردو نے کی۔اور اظہار تشکر کے کلمات کو ڈاکٹر ثریا نے انجام دیا۔اس پروگرام میں شریک تمام اساتذہ،عمائدین شہر ،تمام طلبہ و طالبات اور خاص طور پر طالب علموں میں شعیب اور فیصل دونوں نے کافی محنت کیں ۔کثیر تعداد میں طلبہ و طالبات شریک رہیں۔ان سب کا شکرایہ ادا کیا گیا۔

 

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے