कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

شعبۂ اردو کے آر ایم مہیلا سینئر کالج اور ماہنامہ اقراء کے درمیان ہوا ’’ایم۔ او۔ یو‘‘

ناندیڑ :2 اکتوبر (راست)30؍ ستمبر بروز ہفتہ شعبۂ اردو، کے آر ایم مہیلا مہا ودیالیہ، ناندیڑ اور ای میگزین ماہنامہ اقراء کے در میان ایک با ہمی سمجھوتہ عمل میں آ یا۔ اس سمجھوتے کا مقصد طالبات میں اسکل ڈیولپمنٹ، تخلیقی صلاحیتوں کو نکھارنا اور اردو زبان و ادب کے فروغ کے لئے مشترکہ طور پر کام کرنا ہے۔ ڈیجیٹلائزیشن کے اس انقلابی دور میں دونوں ہی ادارے اس چیز کی اہمیت کو سمجھتے ہیں کہ طلباء کے بہتر مستقبل اور ان کی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے کے لئے وقت کے ساتھ طریقہ کار میں بھی تبدیلی اور نئی تکنیک کو اپنانے کی ضرورت ہے۔ انہی باتوں کے مد نظر شعبۂ اردو اور ماہنامہ اقراء نے اس ایم او یو کو قطعیت دی اور ساتھ مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا اور دونوں ہی اداروں کے ذمہ داران نے طلباء کی بہتری کے لئے ایک دوسرے کو ہر ممکن تعاون کا تیقن دلایا۔ اس موقع پر کالج کی پرنسپل ڈاکٹر وجیا دیشمکھ، صدر شعبہ اردو شیخ ہما کوثر، مدیر ماہنامہ اقراء اطہر کلیم احمد، سید رشید اللہ حسینی معروف اور کالج اسٹاف و دیگر موجود تھے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے