किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

شعبہ اردو این ایس بی کالج کے زیر اہتمام تعلیمی سیر کا انعقاد

ناندیڑ:30؍جولائی ( راست) شعبہ اردو این ایس بی کالج ناندیڑ کے زیر اہتمام اردو گھر ناندیڑ کی تعلیمی سیر کا انعقاد عمل میں آیا ۔ ڈاکٹر ارشاد احمد خان صدر شعبہ اردو کی زیر نگرانی اردو بی اے ( سال اول، دوم اور سوم ) کی طالبات نے اس تعلیمی سیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ ڈاکٹر ارشاد احمد خان نے طلباء کو اردو گھر میں آنے والے اخبارات کا تعارف کرواتے ہوئے اخبار بینی کے فوائد بیان کیے اور روز مرہ زندگی میں اخبارات کے مطالعہ کی اہمیت و افادیت پر مفصل اظہار خیال کیا ۔ڈاکٹر سید شجاعت علی مینیجر اردو گھر نے وہاں کی لائبریری کی اردو اور دوسری زبانوں کی ضخیم کتابوں کے بارے میں طلبہ کو معلومات فراہم کرتے ہوئے طلبہ کو مشاہدہ اور مطالعہ کو اپنی روز مرہ طرز زندگی میں اپنانے پر زور دیا ۔ اردو کے طلباء نے اپنے تاثرات میں کہا کہ اس تعلیمی سیر سے انہیں بےحد مفید معلومات حاصل ہوئیں اور وہ روزمرہ زندگی میں ان پر عمل پیرا رہیں گے۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے