कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

شعبہ اردو این ایس بی کالج کے زیر اہتمام توسیعی لیکچر کا کامیاب انعقاد

ڈاکٹر نورالامین اسسٹنٹ پروفیسر اردو پربھنی اور ڈاکٹرمحمدانورالدین صدرشعبہ اردو حیدرآباد کے خطابات

ناندیڑ:8؍فروری ( راست) نیتا جی سبھاش چندر بوس سینیئر کالج ناندیڑ کے شعبہ اردو کے زیر اہتمام "اردو ڈراما فن اور روایت” کے موضوع پر 7فروری 2025 کو 11بجے صبح کالج کےلینگویج لیب میں توسیعی لیکچر کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔اس توسیعی لیکچر کی صدارت کالج ہذاکی وائس پرنسپل ڈاکٹر کلپنا کدم صاحبہ نے کی ۔ مہمان مقررین میں مہمانان خصوصی ڈاکٹر سید نور الامین شعبہ اردو شاردا مہاودیالیہ پر بھنی اور ڈاکٹر محمد انور الدین صدر شعبہ اردوگورنمنٹ ڈگری کالج برائے نسواں حسینی علم حیدراباد شامل تھے۔ ڈاکٹر ارشاد احمد خان (صدر شعبہ اردو) نے مہمانان کا بذریعہ شال پوشی و گل پوشی استقبال کیا۔ انہوں نے اس توسیعی لیکچر کی غرض و غایت بیان کرتے ہوئے کہا کہ اس کا مقصد طلبہ میں اردو ڈراما اور اس کے فن کی معلومات فراہم کرنا اور طلبہ میں فن ڈراما نگاری کا ذوق و شوق پیدا کرنا ہے. ڈاکٹر سید نور الامین نے اپنےخصوصی خطاب میں کہا کہ ڈراما زندگی کی نقالی ہے۔ ڈراما کے لیے اسٹیج کردار اور پلاٹ بہت اہمیت رکھتے ہیں۔ نئ نسل کے لیے کلاسیکی اور عصری ڈراموں کا مطالعہ بےحد ضروری ہے تاکہ انھیں فن ڈراما کےتانے بانے سمجھنے میں بے حد آسانی ہوسکے۔ ڈاکٹر محمد انور الدین نے بڑی آسانی سے اردو ڈراما کے اجزائے ترکیبی پر روشنی ڈالتے ہوئے فن ڈراما نگاری کے آغازوارتقااور زوال کے اسبابِ پر بھرپور اظہار خیال کیا اور یہ بھی بتایا کہ مستقبل میں اے آئ ، چیاٹ جی پی ٹی اردو ڈرامہ نگاری کے لیے اس قدر چیلنج بن کر ابھریں گے۔انہوں نے طلبہ کو عصری موضوعات پر ڈرامے لکھنے کی تلقین کی۔کالج ہذا کی وائس پرنسپل نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ شعبہ اردو نے اس اہم موضوع پر توسیعی لیکچر کا انعقاد کر کے طلبہ کی ایک اہم ضرورت کو پورا کیا ,انہوں نے مہمان مقررین خصوصی کا انتہائی پرمغز توسیعی لیکچرز کے ذریعے طلبہ کو مفید معلومات فراہم کرنے کے لیے تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ابتدامیں کالج ہذا کی طالبہ عائشہ فاطمہ نے حمدباری تعالی اور طالبہ سمرن شیخ افسرنے نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم سے توسیعی لکچر سے پہلے سماں باندھ دیا ۔اس موقع پر شعبہ اردو کے طلباوطالبات اور دیگر شعبہ جات کےصدور ازابتداتاآخیر شامل رہ کر طالبات کی ہمت افزائی کی ۔علاوہ ازیں شعبہ اردو کی جانب سے منعقدہ مختلف مقابلوں میں انعام اول ,دوم اور سوم حاصل کرنے والے طلبہ کو مہمانان کے ہاتھوں انعامات دے کر ان کی حوصلہ افزائی کی گئی۔کالج ہذا کی طالبہ ثانیہ سید یونس نے مہمان مقررین ، صدر شعبہ اردو کالج ہذاکی وائس پرنسپل اور تمام طلبہ کا صمیم قلب سے اظہار تشکر کرتے ہوئے اس ادبی نشست کے اختتام کا اعلان کیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے