कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

شعبہ اردو این۔ایس۔ بی۔ کالج ناندیڑ میں توسیعی لیکچر کا کامیاب انعقاد

ناندیڑ:14؍اکتوبر(راست)شعبہ اردو این۔ایس۔ بی۔ کالج ناندیڑ کے زیر اہتمام بتاریخ ۱۴؍اکتوبر۲۰۲۵ توسیعی لیکچر بعنوان ’’اماوس کی رات‘‘ کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس موقع پر مقرر خصوصی پروفیسر پرویندر کور مہاجن (صدر شعبہ ہندی) کو مدعو کیا گیا۔ افتتاحی خطاب میں پروفیسر ارشاد احمد خاں(صدر شعبہ اردو) نے اس توسیعی لیکچر کی غرض و غایت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ منشی پریم چند کا شمار اردو کے معمار فکشن نگار میں ہوتا ہے۔ مقرر خصوصی پروفیسر پرویندر کور مہاجن نے پریم چند کا افسانہ ’’اماوس کی رات‘‘ کے بارے میں طلبہ کو تفصیل سے معلومات فراہم کی اور پریم چند کے اسلوب پر اظہار خیال کیا۔ انھوں نے اس افسانے کا بخوبی فنّی تجزیہ پیش کیا اور اس افسانہ کا پلاٹ، منظر نگاری، کردار نگاری، پس منظر، وحدت تاثر اور انجام جیسے اجزائے ترکیبی کا سیر حاصل جائزہ پیش کیا۔ اس موقع پر کالج ہذا کی وائس پرنسپل ڈاکٹر کے۔ ایم۔ کدم نے طلبہ کی رہنمائی کرتے ہوئے انھیں افسانوں کے مطالعہ کی ترغیب دی۔ اس موقع پر بطور مہمانان خصوصی ڈاکٹر ایس۔ بی۔ پھڈ (صدر شعبہ سیاسیات) اور ڈاکٹر بی۔ڈی۔ کرے (صدر شعبہ سماجیات) بھی تشریف فرما تھے۔ کالج کے شعبہ اردو کے طلبہ نے اس توسیعی لیکچر سے استعادہ کیا۔ مصباح فاطمہ(بی۔اے سال اوّل) طالبہ نے مقرر خصوصی وائس پرنسپل، صدر شعبہ اردو، مہمانان خصوصی اور تمام طلبہ کا شکریہ ادا کیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے