कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

شدید بارش سے ہونے والے نقصانات کا فوری طور پر پنچنامہ کیا جائے: وزیر سرپرست اتل ساوے

کلکٹر آفس میں سیلابی صورتحال کا جائزہ اجلاس منعقد

ناندیڑ:29 ؍اگست(نمائندہ اعتبار): ناندیڑ ضلع میں گزشتہ دو دنوں میں ہونے والی شدید بارش کی وجہ سے بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے۔ انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ فوری طور پر نقصانات کا پنچنامہ مکمل کر کے رپورٹ حکومت کو پیش کرے، تاکہ متاثرین کو فوری طور پر معاوضہ دیا جا سکے۔ یہ بات ریاستی وزیر برائے دیگر پسماندہ طبقات بہوجن بہبود، ڈیری ڈیولپمنٹ، غیر روایتی توانائی، اور معذور افراد کی بہبود و ناندیڑ ضلع کے سرپرست وزیر اتل ساوے نے کہی۔شدید بارش اور سیلابی صورتحال سے ہونے والے نقصانات کے بارے میں سرپرست وزیر اتل ساوے نے آج کلکٹر آفسمیں تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر وہ بات کر رہے تھے۔ اس دوران رکن پارلیمنٹ رویندر چوہان، رکن اسمبلی بالاجی کلیانکر، ضلع کلکٹر راہول کرڈیلے، پولیس سپرنٹنڈنٹ ابیناش کمار، ضلع پریشدکی چیف ایگزیکٹو آفیسر میگھنا کاولی، میونسپل کمشنر ڈاکٹر مہیش کمار ڈوئیفوڈے سمیت مختلف محکموں کے افسران موجود تھے۔ ابتدا میں ضلع کلکٹر راہول کرڈیلےنے ایک پریزنٹیشن کے ذریعے ضلع میں شدید بارش اور سیلابی صورتحال سے ہونے والے نقصانات کی معلومات فراہم کیں۔سرپرست وزیر اتل ساوے نے زراعت، صحت، ایریگیشن، تعمیرات، مویشی پالن، بجلی، اور میونسپل کارپوریشن کے محکموں کے افسران سے ضلع کی صورتحال کے بارے میں معلومات حاصل کیں اور تمام مشنریز کو مستعد رہنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ بارش کی وجہ سے فصلوں کے نقصان کا فوری طور پر پنچنامہ کیا جائے۔ اس کے ساتھ ہی دیگر نقصانات کا بھی پنچنامہ کر کے رپورٹ حکومت کو پیش کی جائے۔ اس سلسلے میں کابینہ اجلاس میں منظوری لے کر متاثرین کو فوری معاوضہ دیا جائے گا۔ صحت کے محکمے کو اپنا نظام تیار رکھنا چاہیے، خاص طور پر وبائی امراض کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں۔ میونسپلٹی اور میونسپل کارپوریشن کو شہر میں صحت کے حوالے سے ہوشیاری برتنی چاہیے۔ تعمیراتی محکمے کو بارش سے خراب ہونے والی سڑکوں کا سروے کر کے فوری مرمت کرنی چاہیے۔ مویشی پالن کے محکمے کو مرنے والے جانوروں کا پنچنامہ کرنا چاہیے۔ بجلی کے محکمے کو منقطع ہونے والی بجلی کی فراہمی کو بحال کرنا چاہیے۔ واٹر ریسورسز ڈپارٹمنٹ کو موسم کے محکمے کے پیشگوئیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ضروری احتیاط برتنی چاہیے۔ جن کے گھروں میں سیلابی پانی داخل ہونے سے نقصان ہوا ہے، انہیں بھی معاوضہ دیا جائے گا، سرپرست وزیر اتل ساوے نے یہ بھی کہا۔ ضلع پلاننگ کمیٹی کا 5 فیصد فنڈ آفات کے انتظام کے لیے مختص کیا جاتا ہے۔ اس کے مطابق تجاویز تیار کر کے منظوری کے لیے حکومت کو بھیجنی چاہئیں، انہوں نے اس موقع پر یہ ہدایت بھی دی۔دریں اثنا، ناندیڑ شہر میں شدید بارش سے متاثرہ شہریوں کو نرسنگھ ودیامندر ہائی اسکول، شریواستی نگر منتقل کیا گیا ہے۔ سرپرست وزیر اتل ساوے نے وہاں جا کر شہریوں کی خیریت دریافت کی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے