किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

شاہ رخ خان نے کرکٹ گراونڈ میں ہاتھ جوڑ کر معافی کیوں مانگی؟

ممبئی:26؍مئی: بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان منگل کو ہونے والے آئی پی ایل کے چوتھے فائنل میچ میں اپنی ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو سن رائزرز حیدرآباد کیخلاف میچ میں سپورٹ کرنے کے لیے احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم گئے۔اس دوران شاہ رخ خان کے ہمراہ ان کی بیٹی سہانا خان اور چھوٹا بیٹا ابراہم خان بھی موجود تھے۔انہوں نے میچ میں اپنی ٹیم کی شاندار کامیابی کی خوشی میں کرکٹ گراونڈ کا ایک چکر کاٹا اور وہاں موجود کرکٹ شائقین کی محبت کا بھرپور انداز میں جواب بھی دیا۔شاہ رخ خان اپنی ٹیم کی شاندار کامیابی پر اتنے خوش اور پرجوش تھے کہ گراونڈ کا چکر لگاتے ہوئے انہوں نے غلطی سے وہاں پر جاری لائیو براڈکاسٹ میں خلل ڈال دیا اور اس بات کا احساس ہوتے ہی انہوں نے فورا اس براڈکاسٹ کے میزبان سریش رائنا، پارتھیو پٹیل اور اکاش چوپڑا سے معافی مانگی۔بھارتی اداکار کے اس انداز نے سابق بھارتی کرکٹرز اور شائقین دونوں کے دل جیت لیے۔آکاش چوپڑا نے شاہ رخ خان کے اس عاجزانہ انداز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ واہ، کیا لیجنڈ آدمی ہیں! انہوں نے مزید کہا کہ شاہ رخ خان غلطی سے براڈکاسٹ کے درمیان آئے اور پھر معافی بھی مانگی لیکن اصل میں تو انہوں نے یہاں آ کر ہمارا دن یادگار بنا دیا ہے۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے