कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

شاہی خاندان سے باہر سے وزیرخارجہ کا تقرر، نئے امیرکویت نے منفرد مثال قائم کردی

کویت:18؍جنوری:خلیجی ریاست کویت کے نئے امیر نے نئی حکومت میں خلاف روایت شاہی خاندان سے باہر وزارت خارجہ کا منصب ایک سابق سفارت کار کو سونپ کر ایک نئی اور منفرد نظیر قائم کی ہے۔یہ تبدیلی نئے امیر کویت الشیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح کی طرف سے اصلاحات و ترقی پروگرام کی عکاسی کرتی ہے۔کویت کی خبر رساں ایجنسی "کونا” نے رپورٹ کیا کہ امیر کویت نے بدھ کے روز الشیخ ڈاکٹر محمد صباح السالم الصباح کی سربراہی میں نئی کابینہ کی تشکیل کا فرمان جاری کیا۔کویت کی تاریخ میں پہلی بار ارجنٹائن میں سابق کویتی سفیر عبداللہ آل یحیی کو وزیر خارجہ مقرر کیا گیا۔ اس قبل یہ عہدہ خصوصی طور پر حکمران خاندان کے افراد کے پاس رہا ہے۔نئی کابینہ 13 وزرا پر مشتمل ہے، جن میں حکمران خاندان کے دو وزرا شامل ہیں۔ الشیخ فہد یوسف الصباح ریٹائرڈ بریگیڈیئر جنرل ہیں انہیں دفاع کا قلمدان اور قائم مقام وزیر داخلہ کے عہدیپر تعینات کیا گیا ہے۔ الشیخ فراس سعود المالک الصباح کو سماجی امور کی وزارت اور کابینہ کے امور کے قائم مقام وزیر مملکت کا عہدہ سونپا گیا ہے۔نورا المشعان کویت کی نئی حکومت میں واحد خاتون وزیر ہیں۔ انہیں وزارت محنت اور میونسپل امور کی وزیر مقرر کیا گیا ہے۔نوجوان رکن پارلیمنٹ داد سلیمان معرفی تین وزارتوں قومی اسمبلی کے امور، مواصلات اور امورِ نوجوانان کے قلم دان سونپے گئے ہیں۔پچھلی حکومت کے صرف تین وزرا موجودہ حکومت میں شامل ہیں۔ ان میں وزیر اطلاعات عبدالرحمن المطیری، وزیر صحت احمد العوضی اور وزیر سماجی امور الشیخ فراس سعود المالک الصباح شامل ہیں۔کویتی خبر رساں ادارے کے مطابق نو منتخب وزیراعظم اور نئے وزرا نے بدھ کی سہ پہر بیان محل میں امیرکویت سامنیدستورپر حلف اٹھایا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے