किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

شاہین انٹرنیشنل اسکول میں سائنس ایکسپو 2025 کا شاندار انعقاد

ناندیڑ: 27؍فروری (نامہ نگار) شاہین انٹرنیشنل اسکول میں سائنس ایکسپو 2025 کا شاندار انعقاد کیا گیا، جس میں 70 سے زائد طلبہ نے اپنے سائنسی پروجیکٹس پیش کیے اور بہترین انداز میں ان کی وضاحت کی۔ اس نمائش کا افتتاح اسکول کے ڈائریکٹر محمد شبیرالدین اور ڈاکٹر محمد سرفراز کے ہاتھوں عمل میں آیا۔سائنس ایکسپو شاہین انٹرنیشنل اسکول کی پرنسپل ناظمہ بیگم کی زیر نگرانی منعقد ہوا، جبکہ سائنس ٹیچر ہاجرہ فاطمہ، شیخ جنید اور پری پرائمری و پرائمری کے تمام اساتذہ نے اس پروگرام کے کامیاب انعقاد میں اہم کردار ادا کیا۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی طلبہ نے جدید اور تخلیقی ورکنگ ماڈلز پیش کیے، جن میں Disaster Alert System، Hydraulic Bridge، چندریان-3 کا ماڈل، pH اسکیل، سولار سسٹم، گرین ہاؤس اور دیگر جدید سائنسی تصورات شامل تھے۔اس ایکسپو میں مسلم سائنسدانوں کے کارنامے بھی اجاگر کیے گئے، جہاں ابن الہیثم، جابر بن حیان، البیرونی، ابن سینا، اور الخوارزمی جیسے عظیم مسلم سائنسدانوں کی خدمات پر معلومات فراہم کی گئیں۔ طلبہ نے ان سائنسدانوں کی تحقیق، ایجادات اور سائنسی ترقی میں ان کے کردار پر ماڈلز اور چارٹس کے ذریعے روشنی ڈالی، جس کا مقصد انہیں طلبہ کے لیے ایک مثالی نمونہ بنانا تھا۔اس ایکسپو کا مقصد طلبہ میں سائنسی شعور بیدار کرنا اور انہیں تخلیقی و تحقیقی مہارتوں کو فروغ دینا تھا۔ والدین اور معزز مہمانوں نے طلبہ کی کاوشوں کو سراہا اور ان کے پروجیکٹس میں گہری دلچسپی لی۔ شاہین انٹرنیشنل اسکول ہر سال اس طرح کی سائنسی نمائش کا انعقاد کرتا ہے تاکہ طلبہ کی سائنسی صلاحیتوں کو نکھارا جا سکے۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے