कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

شانِ رسالت ﷺ میں گستاخیاں: حکمتِ عملی اور اسلامی دعوت کی ضرورت

تحریر : احسن ستّار عبدالشکیل (ناندیڑ)

مسلمانوں کے لیے یہ اہم وقت ہے کہ وہ جذبات کی بجائے حکمت اور سمجھداری سے کام لیں، جب رسول اکرم ﷺ کی شان میں گستاخیوں کی وجہ سے ملت اسلامیہ میں بے چینی پھیل رہی ہے۔ یہ سوال بہت اہم ہے کہ آخر یہ گستاخیاں کیوں بڑھ رہی ہیں اور ان کا حل کیا ہو سکتا ہے؟ اور اس حوالے سے امت مسلمہ کا کردار کیا ہونا چاہیے؟یہ جاننا ہمارے لیے انتہائی ضروری ہے۔
ابھی حال ہی میں یتی نرسمہا نند اور رام گری مہاراج جیسے افراد کی جانب سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں نازيبا کلمات کہے گئے جس سے مسلمانوں میں غم و غصے کی لہر اور احتجاجات بڑھتے نظر آرہے ہیں۔ اسی طرح ماضی میں بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخیاں ہوتی رہی ہیں ایسے نازیبا کلمات چاہے کسی بھی مذہب یا اس کے پیشوا کے تعلق سے ہو ہمارا دستور اس اسے کہنے کی اجازت ہرگز نہیں دیتا ہے حکومت کو ایسے نازیبا کلمات کے ذریعے نفرت پھیلانے والوں کے خلاف جلد از جلد کروائی کرنی چاہیے
تاریخ ہمیں یاد دلاتی ہے کےجب آپ صلی اللہ علیہ وسلم اور اسلام کے تعلق سے پائی جانے والی غلط فہمیاں انتہا پر تھی اس کی وجہ یہ تھی کہ ابھی ان تک اسلام نہیں پہنچا تھا لیکن پھر چند ہی برسوں میں مسلسل دعوت اور اخلاق و کردار سے آپ نے ان کا ازالہ کیا جس کے سبب لوگ فوج در فوج اسلام میں داخل ہونے لگے۔ جس سے ایک عظیم انقلاب برپا ہوا۔جیسا کے وہ واقعہ یاد کیجئے جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم ایک بڑھیا کی مدد کے لیے آگے آئے اور اس کا سامان اس کی منزل تک پہنچانے میں اس کی مدد کی تو اس نے مکہ چھوڑنے کا سبب یہ بتایا کہ وہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے نئے دین سے بچنا چاہتی ہے اس بڑھیا نے راستے میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں کئی نازیبا کلمات ادا کیے لیکن جب اسے پتہ چلا کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم وہی شخص ہے جس نے اس کی مدد کی تو بڑھیا بڑی متاثر ہوئی اور اسلام کو قبول کر لیا۔ اسی طرح حضرت ثمامہ بن اثال جو یمامہ کے سردار تھے اور پہلے اسلام کے شدید مخالف تھے۔
حضرت ثمامہ بن اثال کو نبی کریم ﷺ کے حکم سے گرفتار کیا گیا تھا اور مسجد نبوی کے ایک ستون سے باندھا گیا تھا۔ نبی کریم ﷺ نے ان کے ساتھ نہایت شفقت اور حسن سلوک کا مظاہرہ کیا، انہیں بار بار اسلام کی دعوت دی، اور تین دن کے بعد انہیں آزاد کردیا۔ اس حسن سلوک سے متاثر ہو کر حضرت ثمامہ بن اثال مدینہ کے ایک چشمے پر غسل کیا اور واپس آپ کے پاس آکر اسلام قبول کیا اور بعد وہ ایک عظیم مسلمان بنے۔
ہمیں ضرورت ہے کہ اپنے اخلاق اور کردار سے ایک ایسا مثالی معاشرہ تشکیل دیں کہ اگر کوئی اسلام اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو بدنام کرنے کی کوشش بھی کریں تو شاید ہی کوئی اس کی بات پر یقین کر سکے۔اور ایک مثالی معاشرہ قائم کرنا کوئی بڑی بات نہیں ہے اگر ہم میں سے ہر کوئی اپنے آ پ کو با اخلاق بنائے اپنے اپ کو بدلنے کی کوشش کریں اپنے آ پ کو قران و حدیث سے جوڑے تو جلد ہی ایک مثالی معاشرہ تشکیل پا سکتا ہے۔
اس کے علاوہ جب ہم اسلامی لٹریچر برادران وطن ساتھیوں تک پہنچائیں گے اور خاص طور پر پنڈت سادھو وغیرہ تک پہنچائیں گے تو جلد ہی ہمیں اسلام کے حق میں رائے عامہ کی تبدیلی نظر ائے گی۔ اسی تعلق سے ابو لااعلیٰ سبحانی بھائی نے سوامی لکشمی شنکر آچاریہ کا واقعہ منظر عام پر لایا ہے جنہوں نے ایک کتاب لکھی تھی جو کہ اسلام کے مخالف اور اسلام کو دہشت گرد بتانے والی کتاب تھی اس ضمن میں جماعت اسلامی ہند کے افراد نے سوامی لکشمی جی سے ملاقات کی اور انہیں سید مودودی علیہ الرحمہ کا ترجمہ قران اور مولانا عنایت اللہ سبحانی کی کتاب محمد عربی کا ہندی ترجمہ بھی پیش کیا۔ اس کا اثر اتنا گہرا ہوا کہ سوامی جی نے اسلام کے حق میں ایک اور کتاب لکھی، جو کئی غلط فہمیوں کا ازالہ کرنے کا سبب بنی۔
آج بھی ہمیں اسی حکمت عملی کو اپنانا ہوگا، تاکہ اسلام کی صحیح تصویر پیش کی جا سکے۔ ان موجودہ دنوں میں بڑھتی گستاخیوں کی وجہ یہی ہے کہ ہم نے دعوتی کام کو چھوڑ دیا ہم نے برادران وطن ساتھیوں کے دلوں سے غلط فہمیوں کو دور کرنا چھوڑ دیا۔ بس جب کبھی رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی ہوئی شور شرابہ احتجاج دھرنہ کیا۔ اس کے علاوہ ہم نے اس اہم چیز کو چھوڑ دیا جس کے سبب آج ماحول اور ناسازگار ہوتا نظر ارہا ہے۔ ہمیں دعوتی مواد کو ہندی، مراٹھی اور دیگر زبانوں میں پھیلانے کے ذریعے ہم اپنے برادران وطن کے دلوں سے غلط فہمیاں دور کر سکتے ہیں۔ یہی کامیابی کا راستہ ہے، اور جب ہم یہ ذمہ داری نبھائیں گے، تو وہ دن دور نہیں جب لوگ اسلام کے حق میں رائے دیں گے اور فوج در فوج اسلام میں داخل ہوں گے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے