कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

شام میں اخوان المسلمون کے سابقہ سربراہ عصام العطارکی رُحلت

برلن:4؍مئی: شام میں اخوان المسلمون کے سابق سربراہ مبلغ ، اسلامی مفکر داعی عصام العطار جرمن شہر آچ میں 97 سال کی عمر میں گذشتہ روز انتقال کرگئے۔العطار کے فیس بک پیج پرفیس بک پر ان کے اہل خانہ کی طرف سے ایک بیان میں العطار کی وفات کی تصدیق کی گئی ہے۔شامی میڈیا سائٹس نے شام میں "اخوان” گروپ کے حوالے سے نقل کیا ہے عصام العطار انتقال کرگئے ہیں۔ شام میں اخوان المسلمون کے صدر امرالبو سلامہ کے ذریعہ شائع ہونے والا ایک بیان ایکس پلیٹ فارم پر کہا گیا تھا کہ العطار ایک عظیم اسلامی ایک بڑے عالم دین اور داعی تھے۔ انہوں نے مشکل حالات میں شامی عوام کی مدد کی۔ایکس پلیٹ فارم پر شام کے قومی اتحاد کے سابق صدر احمد معز الخطیب پر بتایا کہ العطار کا انتقال جرمنی میں ہوا۔ وہ شام کی اسلامی تحریک کے رہ نما تھے۔ انہوں نے تقریبا ساٹھ سال کا عرصہ جلاوطنی میں گذارا۔ العطار 1927 میں دمشق شہر میں پیدا ہوئے۔ان کی اہلیہ بنان ممتاز عالم دین الشیخ علی طنطاوی کی بیٹی تھیں جنہیں 1981 میں جرمنی میں شامی انٹیلیجنس نے قتل کردیا تھا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے