किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

شادیاں سادگی سے کرنا اور کروانا وقت کی ضرورت

ملت سوسائٹی آکولہ کی اجتماعی شادیوں کا کامیاب 18واں سال

اکولہ:یکم؍مئی (نامہ نگار) اجتماعی شادیاں معاشرے کے غریب اور پسماندہ طبقے کے لیے ایک معاشی نعمت ہے۔ جس کے ذریعے ایک مہذب، کفایت شعار، باشعور اور مساوی معاشرے کی بنیاد رکھی جا سکتی ہے۔ لہٰذا تمام بہوجن سماج کے لوگوں سے گزارش ہے کہ وہ اپنے لڑکوں اور لڑکیوں کی اجتماعی شادیوں میں شادی کر کے سماجی بیداری کی مثال قائم کریں،اور اپنے گھر کی شادیاں سادگی سے کرنا اور کروانا سیکھے ۔یہ وقت کی ضرورت ہے۔ایسے خیالات کا اظہار محمدیہ مسجد اندرا نگر کے امام و خطیب مولانا عبدالغفار صاحب نے ملت سوسائٹی حاجی نگر اکوٹ فائل کے ملت تعلیمی کیمپس میں منعقد اجتماعی شادیوں کی تقریب میں اپنے خطبہ میں کہی۔ اس موقع پر مہمان خصوصی کے طور پر ملت ادارےکے سی ای او سرفراز نواز خان، سابق کونسلر ایڈووکیٹ اقبال صدیقی، شوکت علی شوکت، عبدالرحیم عرف سیدو بھائی، محبوب منتو والے، ڈاکٹر صابر کمال، پروفیسر شارق حسین، قادر تھیکیدار، سابق پولیس افسر سید متین، مولانا محمد افضل خان، مولانا محمد انیس ،ایڈوکیٹ ربیع احمد خان ،پرنسپل مبین الرحمان، صدر معلمہ کوثر جہاں، یاسمین بانو، اشتیاق حسین، محمد افسر، محمد حسیب، ریحانہ بی، فاطمہ انجم، شمیم ​​اختر، نعمت علی، سید مظہر، سید سہیل علی، نور جہاں پروین اور دیگر معززین موجود تھے۔تقریب کے منتظم سرفراز نواز خان نے اپنے تعارفی خطاب میں موجود تمام 7 دولہا اور دلہنوں کو مبارکباد دی۔ اور ہر سال اجتماعی شادی کے انعقاد کے مقصد پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس اجتماعی شادیوں میں دولہا اور دلہن کو کپڑے، بستر، ، کمبل، چادر، تکیہ، قرآن شریف، رحیل، دیواری گھڑی اور دیگر ضروری سامان بطور تحفہ دیا جاتا ہے اور 100 دولہا اور 100دولہن کے مہمانوں کےکھانے کا انتظام کیا جاتا ہے۔ نکاح میں مولانا افضل خان، مولانا محمد انیس اور سید رحیم عرف سیدو بھائی نے وکیل اور گواہ کا کردار ادا کیا۔ خطبہ نکاح مولانا عبدالغفار نے پڑھایا۔ اور ان کی دعا سے یہ اجتماعی شادیوں کی تقریب اختتام پذیر ہوئی۔تقریب کو کامیاب بنانے کے لیے رضوان خان، انیق ارشد، فیاض انعامدار، واثق خان، محمد شکیل، نعمان عابد، شکیلہ بیگم، شمائلہ انجم، ارفع مشکت، محمد فیاض، عبدالرازق، محمد اظہار احمد، محمد اویس، محمد علی، خورشید علی، محمد ثاقب، صوفی خان، ۔عبدل غفار، قاضی اظہر، مصیب جواد، نعیم خان، معاذ احمد خان، شہزاد خان، ثناء اللہ خان، اور دیگر نے انتھک محنت کی۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے