कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

سی ٹی ای ٹی امتحان دیں، یا انتخابی ڈیوٹی کریں ، ہزاروں اساتذہ انتظامی بحران میں گرفتار!

پربھنی:30؍جنوری (ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف پربھنی ) سی ٹی ای ٹی (CTET) امتحان اور انتخابی الیکشن ڈیوٹی ایک ہی دن ہونے کی وجہ سے ہزاروں اساتذہ میں شدید الجھن پیدا ہو گئی ہے، جب کہ انتظامیہ کے سامنے بھی سنجیدہ منصوبہ بندی کا مسئلہ کھڑا ہو گیا ہے۔ امتحانی مراکز، اوقاتِ کار، انتخابی ذمہ داریاں اور قانونی تقاضوں کے درمیان اساتذہ بری طرح پھنس گئے ہیں۔اسی پس منظر میں اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ 11138 کے بانی ساجد نثار احمد نے ریاستی الیکشن کمیشن کو ایک تحریری یادداشت پیش کر مطالبہ کیا ہے کہ انتخابات کی تاریخ 7 فروری کے بجائے کسی اور دن رکھی جائے، کیونکہ ہزاروں اساتذہ کا سی ٹی ای ٹی امتحان8 فروری کو ہے۔نیز یہ بھی مطالبہ اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ کی جانب سے کیا گیا ہے کہ جن اساتذہ کا CTET امتحان ہے انہیں انتظامی حکم کے تحت انتخابی ڈیوٹی سے مستثنیٰ قرار دیا جائے۔تنظیم نے واضح کیا ہے کہ اگرچہ انتخابی ڈیوٹی قانوناً لازمی ہے، لیکن CTET امتحان اساتذہ کی ملازمت کے تحفظ اور مستقبل سے براہِ راست وابستہ ہے، اس لیے فوری طور پر ہم آہنگ اور عملی فیصلہ لینا نہایت ضروری ہے۔ بروقت فیصلہ نہ ہونے کی صورت میں انتظامی دباؤ میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے