कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

سی ای ای کے زیر انصرام اسا تذہ کے لیے مصنوعی ذہانت AI پر شا ندار پرو گرام کا انعقاد

پربھنی:18؍اکتوبر( ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف پربھنی ) 16 اکتوبر 2024 بروز بدھ سینٹر فار ایجوکیشنل ایکسیلنس اور مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی (مانو)، حیدرآباد کے اشتراک سے مصنوعی ذہانت کے آلات برائے اساتذہ کے موضوع پر ایک خصوصی پروگرام کا انعقاد بہادر یار جنگ لائبریری، ڈاکٹر ذاکر حسین جونیر کالج، پربھنی میں کیا گیا۔ اس تقریب کے مہمان خصوصی جناب غلام محمد میٹھو، صدر سینٹر فار ایجوکیشنل ایکسیلنس اور سیکرٹری دی میمن مرچنٹس ایسوسی ایشن ، پرنسپل ڈاکٹر ذاکر حسین جونیر کالج، جناب خلیق الرحمن ، اور جنا ب یو سف اعجا ز صاحب (صدر مدرس ، ضلع پر یشد اسکول، پر بھنی )تھے۔اس مو قع پر جناب غلا م محمد مٹھو نے اے آئی جیسی نئ تکنیک کو اردو زبان اور درس و تدریس کے لیے استعما ل کرنے کی وکا لت کی۔ پروفیسر عظمیٰ اور پروفیسر عرفات،جناب خوا جہ معین الدین سر (اورنگ آباد) جو مانو یونیورسٹی سے تعلق رکھتے ہیں، نے تقریباً 50 اردو میڈیم اسکولوں کے اساتذہ کو مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجیز اور اس کے موبائل پلیٹ فارمز پر دستیاب مختلف ایپلیکیشنز کے استعمال پر روشناس کرایا۔ انہوں نے وضاحت کی کہ کس طرح اساتذہ ان جدید آلات کو اپنی تعلیمی سرگرمیوں میں شامل کر کے تدریس کے معیار کو بہتر بنا سکتے ہیں۔ پربھنی ضلع کے کئی اسکولوں کے اساتذہ نے اس پروگرام میں شرکت کی اور اسے بے حد سراہا۔ شرکاء نے مصنوعی ذہانت کے مو با ئل اپلیکشن کے بارے میں مفید معلومات حاصل کیں اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ان ٹیکنالوجیز کو اپنی تدریس میں شامل کریں گے ،تاکہ طلباء کے سیکھنے کے تجربے کو بہتر بنایا جا سکے۔ پروگرام کے اختتام پر، اساتذہ نے اس طرح کی تقریب منعقد کرنے پر سینٹر فار ایجوکیشنل ایکسیلنس اور مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی ایسے معلوماتی پروگراموں کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ اساتذہ کو نئی ٹیکنالوجیز سے آراستہ کیا جا سکےاس طرح کا پریس ریلیز سینٹر فار ایجوکیشن ایکسلینس کے ڈائریکٹر نجم الدین فاروقی نے جاری کیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے