कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

سیکھنے کا نیا تجربہ :فیض العلوم پرائمری اسکول کے طلبہ بیکری کے دورے پر

پربھنی :5؍جنوری(ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف )فیض العلوم پرائمری اسکول کی جماعت پنجم کے طلبہ کو پیشہ ورانہ تعلیم سے واقف کروانے کے مقصد سے ایک معلوماتی تعلیمی دورے کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر طلبہ کو قریبی بیکری میں لے جایا گیا، جہاں انہیں بیکری کے کام، روٹی، کیک اور دیگر اشیائے خوردونوش کی تیاری کے مختلف مراحل کے بارے میں عملی معلومات فراہم کی گئیں۔اس تعلیمی دورے کی نگرانی معلم جماعت محمد ابرار خان نے کی۔ بیکری کے مالک شیخ نوید نے طلبہ کو خوش دلی سے خوش آمدید کہا اور بیکری کے آلات، صفائی، معیار اور پیشہ ورانہ ذمہ داریوں پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ طلبہ نے اس دورے میں گہری دلچسپی ظاہر کی اور سوالات بھی کیے۔اس قسم کے تعلیمی دورے طلبہ میں عملی علم، خود اعتمادی اور پیشہ ورانہ شعور بیدار کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے