कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

سینیئر سلیکشن گریڈ ٹریننگ! حکم شاہی بند کرو ورنہ ٹریننگ کا بائیکاٹ کرنے تحریک چلائی جاۓ گی : ساجد نثار احمد

پربھنی :9؍جون(نامہ نگار محمد سرور شریف پربھنی):ایک منٹ بھی ٹریننگ سے غیر حاضر رہتے ہیں یا حاضری آن لائن اپ لوڈ کرنے کے بعد پہنچنے پر پوری ٹریننگ سے برخاست کرنے کے ڈائریکٹر کے حکم شاہی آرڈر کی وجہ سے 8 جون کو ایک بڑا حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک منی بس اساتذہ کو لیکر چپلون سے رتناگیری جا رہی تھی و حادثے کا شکار ہو گئی ۔جس میں کئی ٹرینی اساتذہ شدید زخمی ہو گئے۔ اس حادثہ سے فکر مند ہو کر اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ 11138 کے بانی ساجد نثار احمد نے اخباری نمائندوں کو دوران پریس کانفرنس بتایا کے اسٹیٹ کونسل فار ایجوکیشنل ریسرچ اینڈ ٹریننگ پونے اپنی آمریت بند کرے، ہزاروں ٹرینی اساتذہ کو بلا کسی وجہ غیر حاضر قرار دے کر ٹریننگ سے محروم کر دیے گئے تمام اساتذہ کو دوبارہ رجوع کر ٹریننگ میں شامل کیا جائے، ٹریننگ پچھلے طرز پر منعقد کی جاۓ ،قصور وار آفیسران کے خلاف کارروائی کی جائے، بصورت دیگر ٹریننگ کا بائیکاٹ کر بڑی تحریک شروع کی جائے گی ،تمام اساتذہ تنظیمو کی میٹنگ جلد از جلد منعقد کر ٹھوس فیصلہ لیا جائے گا نیز ساجد نثار احمد نے کہا کہ تربیت کس کے لیے ہے؟ اساتذہ یا قیدیوں کے لیے؟ کیا کچھ بڑے حادثے پیش آنے کے بعد انتظامیہ اپنے سخت ترین اور سمجھ سے باہر اصولوں میں تبدیلی کرے گی؟ تعلیم کا شعبہ اساتذہ کی خدمات پر انحصار کرتا ہے۔ مہاراشٹر ملک کی تعلیمی لحاظ سے ایک ترقی یافتہ ریاست ہے۔ اس کے باوجود ریاست کا محکمہ تعلیم اور اعلیٰ افسران اساتذہ پر عدم اعتماد کرتے رہتے ہیں یہ اچھی بات نہیں ہے۔ساجد احمد نے مطالبہ کیا ہے کہ غیر انسانی رویوں کو روکا جائےاور پہلے کی طرح تربیت کا اہتمام کیا جائے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے