कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

سینٹرل فار ایجوکیشن ایکسلینس کے زیر انصرام بموقع یوم آزادی منعقدہ ڈرائنگ مقابلہ کا جلسے تقسیم انعامات

پربھنی:21 اکتوبر ( بذریعہ ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف پربھنی )مورخہ 21 اکٹوبر بروز پیر مویدالمسلمین پرائمری اسکول پربھنی میں سینٹرل فار ایجوکیشن ایکسلینس کے زیر انصرام منعقدہ ڈرائنگ مقابلہ بضمن یوم آزادی کے جلسہ تقسیم انعامات کی تقریب عمل میں آئی ۔اس موقع پر شہ نشین پر صدر مدرس محمد عبدالباسط، مہمان خصوصی سابق مدرس نور محمد خان ، سپر وائزر فاروق احمد موجود تھے ۔ صدر مدرس محمد عبدالباسط نے طلبہ سے اپنی مخاطبت میں انہیں تعلیمی سفر میں ڈرائنگ کی اہمیٹ سے روشناس کراتے ہوئے ڈرائنگ مقابلہ میں کامیابی حاصل کرنے پر مبارکبا دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ عبیداللہ سر نے مختلف واقعات کی روشنی میں مستقبل میں ڈرائنگ و آرٹ میں مہارت حاصل کر کے ملازمت کے بہترین مواقع سے طلبہ کو روشنا س کرایا ۔ اس جلسہ میں المؤید جریدے کے کوئز مقابلہ کے انعامات بھی مہمانان کے ہاتھوں طلبہ کو دیے گئے۔ اظہر انصاری سر نے المؤید جریدے کی اہمیت سے طلبہ واقف کراتے ہوئے اس میں شامل مقابلہ جات میں اور آنے والے شمارے میں اپنی تحریروں کے ساتھ بڑھہ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دی ۔ گروپ الف چہارم تا پنجم سے 24 طلبہ نے میڈل اور سرٹیفکیٹ کی شکل میں انعامات حاصل کیے، جبکہ گروپ ب سے 20 طلبہ نے انعامات حاصل کیے اس طرح جملہ 44 طلبہ نے صدر مدرس محمد عبدالباسط ، مہمان خصوصی نور محمد خان سر اور سپر وائزر فاروق احمد سر سے بضمن یوم آزادی ڈرائنگ مقابلہ کے انعامات حاصل کیے۔طلبہ کے چہرے انعامات حاصل ہونے پر خوشی سے دمک اٹھے ۔ اس جلسہ تقسیم انعامات کی نظامت کے فرائض عبیداللہ سر نے انجام دیے سینٹرل فار ایجوکیشن ایکیسلنس کے زیر انصرام اس ڈرائنگ مقابلہ کے کی انچارچ معلمہ صالحہ امرین اور معلمہ شبانہ رحمن تھیں جھنوں نے طلبہ کو مقابلہ میں شریک ہونے اور انہیں کامیابی سے ہمکنار ہونے ان کی رہنمائی کی اور جلسہ تقسیم انعامات کو بحسن و خوبی ساتھی اساتذہ کے تعاون سے منعقد کیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے