कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

سیما انجم کو ضلعی سطح بیسٹ ٹیچر ایوارڈ تفویض

اردو ٹیچرس میں خوشی کی لہر

گلبرگہ :17؍مارچ (راست )کرناٹک اسٹیٹ گراجویٹ پرائمری اسکول ٹیچرس اسوسی ایشن بنگلورو اور گلبرگہ اسوسی ایشن برانچ کے اشتراک سے 15 مارچ کو شہر گلبرگہ کے مشہور ویشویشوریا فنکشن ہال میں ایک عظیم الشان ریاستی سطح کی جنرل باڈی کا اجلاس منعقد کیا گیا۔ریاست کرناٹک سے ہزاروں کی تعداد میں گریجو یٹ پرائمری اسکول ٹیچرس نے شرکت کی ۔اس موقع پر ایک شاندار کیلنڈر کا اجرا بھی عمل میں آیا ۔اسی طرح ریاست بھر کے منتخب 130 مثالی ٹیچرس کو ان کی بہتر تدریسی خدمات کے عوض ضلعی بیسٹ ٹیچر ایوارڈ سے نوازا گیا۔ان خوش نصیب ٹیچرس میں شہر گلبرگہ کے مشہور و معروف سرکاری تعلیمی ادارہ کرناٹک پبلک اسکول مدینہ کالونی گلبرگہ نارتھ سے وابستہ معلمہ سیما انجم کو بھی یہ پر وقار ایوارڈ تفویض کیا گیا۔ایوارڈ مومینٹو توصیفی سند شال اور پھول پر مشتمل تھا۔
واضح رہے کہ سیما انجم نے اپنے تعلیمی کیریر کا آغاز روحانی بستی الند شریف سے کیا۔بعد ازاں اعلی تعلیم جامعہ گلبرگہ سے مکمل کی۔بچپن ہی سے وہ ذہین واقع ہوئی تھیں۔ٹی ای ٹی امتحان میں ان کی امتیازی کامیابی اس کا بین ثبوت ہے۔
انھوں نے اپنی ملازمت کا آغاز مہا گاوں کے اسکول سے کیا۔فی الحال وہ کے پی یس مدینہ کالونی اسکول میں بر سر کار ہیں۔تدریس سائنٹفک طریقے سے اگر کی جائے تو ظاہر سی بات ہے کہ اسکے بہتر ثمرات مل سکتے ہیں۔تدریس سرسری عمل ہرگز نہیں ہو سکتی۔سیما انجم نے بھی اپنی تدریسی سر گرمیوں کو نت نئے تجربات اور مشاہدات کی روشنی میں ہم آہنگ کرنے کی سعی کرتی رہی ہیں۔حقیقی معنوں میں یہ ایوارڈ انکے ایک دہے پر مشتمل خدمات کا اعتراف ہے۔ساتھی ٹیچرس کے علاوہ ضلع گلبرگہ کے اردو ٹیچرس دوست احباب اور خویش و اقارب نے انھیں بہ کثرت مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے