कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

سیلو میں شفیع احمد شفیع کے اعزاز میں استقبالیہ مشاعرہ

پربھنی:5 اگست( بذریعہ ضلع نامہ نگار محمد سرور شریف ) بتاریخ 03 اگست بروز سنیچر شب 09 بجے منجانب ایوب عالم ولد شيخ محبوب سابق رکن بلدیہ بمقام ماشا الله فنکشن بال سیلو ضلع پربھنی ، شفیع احمد شفیع کا دوسرا شعری مجموعہ ’’اعراب چشم ‘‘منظر عام پر آنے کی خوشی میں ایک عظیم الشان استقبالیہ تقریب و مشا عرہ کا انعقاد کیا گیا جسکی مسند صدارت پر شہر سیلوکی ہردلعزیز شخصیت عبد الرحیم خان جلوہ افروز تھے اور بطور مہمانان خصوصی رحیم خان ، ملند ساونت ، شیخ محبوب رونق مسند بنے ہوئے تھے ، کنونیئر مشاعرہ ایوب عالم نے صدر مشاعرہ وصاحب اعزاز و تمام شعراء حضرات کا پرتپاک استقبال کیا ، بعدازاں ناظم مشاعرہ ارشاد ضیاء نے شفیع احمد شفیع کی حمد پاک سے مشاعرہ کا آغاز کروایا اور ہدیہ نعت کے لیے عبدالرحیم مضطر کو آواز دی ، دونوں ہی شعراء نے روح پرور ماحول بنادیا ، مشاعرہ میں جن شعراء نے سامعین کو اپنے کلام سے محظوظ فرمایا اُن میں عبدالرحیم مضطر ، شفیع احمد شفیع ، ڈاکٹر یوسف صابر اورنگ آباد، طاہر حسین طاہر ناندیڑ ، صابر بسمتوی، جمال چشتی اورنگ آباد ، شاکر خان شاکر پرتوری ، انصاری جاوید عاجز پرتوری ، راہی جنتوری ، عبد السميع انصاری ،ایوب عالم سيلو ، محمدصديق سيلو ، منورشاہ جنتوری کے نام شامل ہیں ، جن باذوق سامعین نے رونق محفل کو دوبالا کیا ان میں سید محسن علی ، سيد ا عظم ، مختار پٹھان ، ظفر خان ، سید مسد ،شيخ عادل ، شیخ دانش ، سید مصطفیٰ ، شیخ صدام ، سید امجد علی وغیرہ کے نام شامل ہیں ۔رات دیر گئےکنونیئر ایوب عالم کے اظہار تشکر پر کامیاب مشاعرہ کا اختتام عمل میں آیا ۔ اس طرح کی پریس نوٹ مجاہد محی الدین نے دی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے