कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

سیلو میں اکل ماتا اور ایس آئی آر آگاہی پروگرام کا کامیاب انعقاد

سیلو:13؍دسمبر (ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف پربھنی ) خدمت خلق کمیٹی پربھنی، ایم پی جے تنظیم، بیلدار سماج سیوا منڈل سیلو اور ڈاکٹر ذاکر حسین پرائمری اسکول کے زیر اہتمام ہفتہ 13 دسمبر 2025 کو صبح 11 بجے مدینہ فنکشن ہال، گھسے خان نگر سیلو میں اکل ماتا اور ایس ای آر نام فارم سے متعلق ایک اہم آگاہی پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا۔پروگرام کی صدارت مولانا محمد صادق ندوی صاحب نے کی جبکہ صدر مدرسہ جناب محمد عبدالعلیم صوفی کی سرپرستی میں یہ بامقصد تقریب منعقد ہوئی۔ پروگرام کا آغاز جماعت ہفتم الف کے طالب علم حذیفہ شیخ زبیر کی تلاوت کلام پاک سے ہوا، جبکہ صباء فردوس نے نعت کا خوبصورت نذرانہ پیش کیا۔پربھنی سے تشریف لائے مہمان خصوصی جناب عبدالصمد انجینئر صاحب، صدر خدمت خلق کمیٹی پربھنی، اور ایم پی جے کے ضلع صدر سید انور نجم الحسن کی گل پوشی صدر مدرسہ عبدالعلیم صوفی نے کی۔پروگرام کے مقاصد بیان کرتے ہوئے عبدالعلیم صوفی صاحب نے بتایا کہ حکومت مہاراشٹر کی جانب سے اکل ماتا اسکیم کافی پرانی ہے، لیکن عدم آگاہی کی وجہ سے مسلم بچے اس سے محروم رہے ہیں۔ انہوں نے وضاحت کی کہ یہ اسکیم ان بچوں کے لیے ہے جن کے والد کا انتقال ہو چکا ہو اور جن کی عمر 18 سال سے کم ہو۔ اس اسکیم کے تحت حکومت ماہانہ 2250 روپے بچوں کی کفالت کے لیے فراہم کرتی ہے۔جناب عبدالصمد انجینئر صاحب نے اس اسکیم حاصل کرنے کے لیے درکار کاغذات اور طریقہ کار کی مکمل معلومات شرکاء کے سامنے پیش کیں۔سیلو شہر کے کندر پرموکھ ایک ناتھ جادھو صاحب نے اپنی تقریر میں اقلیتوں کے لیے فراہم کی جانے والی اسکیموں سے فائدہ اٹھانے کی تلقین کی اور سرپرستوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو کم از کم انجینئر بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ تعمیری کام بیلدار سماج کے بغیر ممکن نہیں۔خدمت خلق کمیٹی کے صدر جناب عبدالصمد صاحب نے تفصیلی معلومات فراہم کرتے ہوئے پیدائشی سرٹیفیکیٹ بنانے، آدھار ریکارڈ درست کرنے، آیوشمان بھارت کارڈ، الیکشن کارڈ اور لیبر کارڈ بنانے کا طریقہ کار بتایا۔ انہوں نے مختلف اسکیموں کی معلومات فراہم کیں اور ایس ای آر فارم کے متعلق بھی مکمل رہنمائی کی۔سید انور صاحب، ایم پی جے پربھنی شہر صدر نے اپنے خطاب میں اکل ماتا فارم مکمل کرنے کے لیے درکار کاغذات کی تفصیل بیان کی اور ہر طرح کی معاونت کی یقین دہانی کرائی۔پروگرام کو کامیاب بنانے میں کلیم بھائی بیلدار، صدر بیلدار سماج منڈل، اسحاق مامو،ہاشمی صاحب، شیخ ساجد، سید حامد صاحب، عیسیٰ صاحب، شعیب، لیئق سر،احمد سر،رضوان سر، حافظ جنید صاحب، سید صابر، سید شفیق اور تمام معلمین و معلمات نے انتھک محنت کی۔پروگرام کا اختتام مولانا محمد صادق ندوی صاحب کی دعا پر عمل میں آیا۔ طلبہ، طالبات اور سرپرستوں نے کثیر تعداد میں اس بامقصد پروگرام میں شرکت کی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے