कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

سیلو شہر میں ریاضی اور انگریزی کی ورکشاپ: 200 طلبہ نے استفادہ کیا

سیلو: 22؍نومبر( ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف ) پر بھنی ایجوکیشن سوسائیٹی پربھنی کے زیر انتظام ڈاکٹر ذاکر حسین پرائمری اسکول سیلو میں ریاضی اور انگریزی کے مضامین میں طلبہ کی مہارت بڑھانے کے لیے ایک روزہ خصوصی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ یہ ورکشاپ آج بروز ہفتہ مورخہ 22 نومبر 2025 کو مدینہ فنکشن ہال سیلو میں منعقد ہوئی جس کی صدارت مدرسہ کے صدر مدرس محمد عبدالعلیم صوفی نے کی۔جماعت چہارم سے ہفتم تک کے تقریباً 200 طلبہ و طالبات نے اس ورکشاپ میں شرکت کی۔ پروگرام کا مقصد ریاضی اور انگریزی میں درپیش نئے چیلنجز اور مسائل کے حل کے لیے طلبہ کو جدید طریقہ سے آشنا کرانا تھا۔ورکشاپ میں پربھنی شہر کے ماہر ریاضی مُوَظِف عبدالمنان خان سر اور ڈاکٹر ذاکر حسین ہائی اسکول سیلو کے معاون معلم شیخ فہم الدین سر کو بطور مہمان خصوصی مدعو کیا گیا تھا۔عبدالمنان خان سر نے طلبہ کو بنیادی ریاضی سے انتہائی دلچسپ انداز میں روشناس کرایا۔ انہوں نے مفرد اعداد، مکمل اعداد، جفت اعداد اور تقسیم پذیر اعداد کی تفصیلی معلومات فراہم کیں۔ موصوف نے مفرد اعداد معلوم کرنے کا وہ قدیم طریقہ سکھایا جو تقریباً 250 سال قبل مسیح میں یونانی ریاضی دان نے دریافت کیا تھا۔ انہوں نے اعداد کے کارڈز اور تختہ سیاہ کے ذریعے انتہائی آسان اور خوشگوار ماحول میں یہ طریقہ سمجھایا۔ماہر انگریزی شیخ فہم الدین نے طلبہ میں انگریزی سے خوف دور کرنے کے مختلف طریقے بتائے۔ انہوں نے انگریزی سیکھنے اور سکھانے کے جدید طریقوں سے طلبہ کو آگاہ کیا اور خوبصورت انگریزی لکھنے کے اصول سکھائے۔ انہوں نے طلبہ کو تاکید کی کہ وہ روزانہ انگریزی کے پانچ جملے سنیں، پڑھیں اور اچھے طریقے سے لکھیں۔پروگرام کے اختتام پر اسکول کے معاون معلم لئیق سر نے مہمانان خصوصی، صدر مدرس، اساتذہ اور تمام طلبہ کا شکریہ ادا کیا۔ اس کامیاب ورکشاپ میں ڈاکٹر ذاکر حسین پرائمری اسکول کے تمام اساتذہ اور جماعت پنجم سے ہفتم کے 200 طلبہ و طالبات نے بھرپور دلچسپی کے ساتھ شرکت کی۔

 

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے