कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

سیلاب متاثرین کو مدد نہ ملنے اور سروے نہ ہونے پرکانگریس کی جانب سے بھوک ہڑتال کا اشارہ

ناندیڑ: 31اکتوبر(نامہ نگار) ناندیڑ شہر میں پچھلے دنوں شدید بارش سے کئی علاقوں میں سیلاب کی صورتحال پیدا ہوچکی تھی۔ مکانات میں بارش کا پانی داخل ہوجانے سے لوگوں کے گھریلو اشیاء اور دیگر سامان کو نقصان پہنچا تھا۔ ضلعی انتظامیہ نے سیلاب متاثرین میں سرکاری مدد کے لیے سروے شروع کیا تھا۔ سروے کا کام مکمل ہونے کی بات بتائی جارہی ہے مگر ابھی تک کئی سیلاب متاثرین کا سروے نہیں کیا گیا۔ اس سلسلے میں آج کانگریس پارٹی کے ایک وفد نے کلکٹر آفس پہنچ کر آر ڈی سی اجئے امبیکر کو ایک میمورنڈم پیش کیا۔ جس میں بتایا گیا کہ پچھلے دنوں شدید بارش سے جو لوگ متاثر ہوئے تھے اور جن کا سروے مکمل ہوچکا ہے اُنہیں فوری سرکاری امداد فراہم کی جائے اور اسی طرح اب تک جن لوگوں کا سروے نہیں ہوا ہے ایسے حقیقی متاثرین کا بھی سروے کیا جائے تاکہ وہ بھی سرکاری امداد سے محروم نہ رہ سکیں۔ اس میمورنڈم میں بتایا گیا کہ اگر سیلاب متاثرین میں جلد سے جلد معاوضہ کی رقم فراہم نہیں کی جاتی ہے اور سروے کا کام مکمل نہیں کیا جاتا ہے تو آئندہ 3/نومبر سے کلکٹر آفس کے روبرو بھوک ہڑتال کی جائے گی۔ اس وفد میں سابق ڈپٹی میئر شمیم عبداللہ، عبدالغفار، سابقہ کارپوریٹر عبداللطیف، ایڈوکیٹ محمد ناصر، سید شیر علی، بابو بھائی کھوکے والے، رحیم احمد خان، عبدالعزیز قریشی، عبدالحبیب باغبان، سید فصیح الدین، شیخ جاوید چاؤش، سید شعیب حسین، ایڈوکیٹ شہباز، رمیش گوڑبولے، عبدالحبیب باوزیر، عبدالوہاب، عبدالمختار، عبدالرحیم، منتجب الدین و دیگر موجود تھے۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے