कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

سیلاب متاثرین کو فوری امداد فراہم کی جائے : کانگریس پارٹی وفدکا مطالبہ

ناندیڑ:29؍ اگست ( نامہ نگار ):ناندیڑشہر میں آج صبح بادل پھٹ پڑنے سے سیلاب کی سنگین صور تحال کئی علاقوں میں پیدا ہو چکی ہے ۔ شہر کے کئی محلہ جات کے مکانوں میں بارش کا پانی داخل ہو گیا اور ہزاروں لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔ شہر میں بڑے پیمانے پر مالی نقصان ہوا ہے۔ اس سلسلہ میں آج کانگریس پارٹی کے ایک وفد نے ضلع کلکٹر راہول کرڈیلے اور میونسپل کمشنر مہیش کمار ڈوئی فوڑے سے ملاقات کر کے انہیں میمورنڈم پیش کیا۔ میمورنڈم میں بتایا گیا کہ ناندیڑ ضلع میں پچھلے دو دن سے شدید بارش سے کئی مقامات پر سیلاب آچکا ہے۔ دیہی علاقوں میں فصلوں کوہوئے نقصانات کا فوری سروے کیا جائے اور سیلاب متاثرہ افراد کو فوری سرکاری امداد دی جائے اسی طرح شہر میں آج جو نقصانات ہوئے ہیں ان کا پنچ نامہ کر کے لوگوں کو معاوضہ کی رقم فوری دی جائے اسی طرح پچھلے سال کی رقم بھی ابھی تک سیلاب متاثرین کو نہیں ملی وہ رقم بھی جلد سے جلد ان کے بینک کھاتوں میں جمع کی جائے۔ آج جن لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے انہیں کھانے اور صاف پینے کا پانی ادویات فراہم کی جائے اور آئندہ کے لیے بھی سیلاب متاثرین میں اناج اور ضروری اشیاء جلد سے جلد تقسیم کی جائے۔ اس وفد میں ضلع صدر راجیش پائوڑے، شہر صدر عبدالستار، سابق ڈپٹی میئر مسعود احمد خان، آنند چوہان، شمیم عبداللہ، عبدالغفار، ریاستی کمیٹی کے یشپال بھنگے، گھوڑجکر، ریپن واڑ، ڈاکٹر ریکھا چوہان ، ڈاکٹر کرونا جمداڑے،سابق کارپوریٹر منتجب الدین، سید شیر علی، عبدالرشید، جاوید چائوش، سید شعیب حسین ، رحیم احمد خان، بابو بھائی کھوکھے والے، عبدالحفیظ باغبان، عبدالرحیم، منا عباس حسین، عبدالعزیز قریشی ، بالاجی چوہان، مہیش دیشمکھ، ستیہ پال ساونت، انجینئر تسنیم پٹھان،سریش ہٹکر، شنکر شندے، عمری کر، عبدالشہباز سمیت شہر ضلع کانگریس کمیٹی کے عہدیداران موجود تھے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے