कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

سیلاب متاثرین میں فوری امداد تقسیم کرنا ضروری : رویندر چوہان

ناندیڑ:30؍ اگست ( نامہ نگار ):ناندیڑ ضلع میں پچھلے دنوں شدید بارش ہوئی ہے۔ ضلع کے 400 سے زائد گائوں شدید بارش سے متاثر ہوئے۔ کئی دیہی علاقہ سیلاب کی زد میں آگئے۔ سرکاری کاروائی پنچ نامہ و دیگر سروے کرنے سے پہلے سیلاب متاثرین میں امداد تقسیم کی جائے۔ اس طرح کا مطالبہ ناندیڑ کے رکن پارلیمنٹ رویندر چوہان نے کیا۔ کانگریس پارٹی دفتر میں آج ناندیڑ ضلع کے سیلاب کی صورت حال پر ایک پریس کانفرنس کا انعقاد عمل میں آیاتھا۔ اس پریس کانفرنس میں ضلع صدر ہنمنت پاٹل، راجیش پائوڑے، شہر صدر عبدالستار، ریاستی کمیٹی کے یشپال بھنگے ، سریندر گھوڑجکر، مسعود احمد خان، شراون ریپن واڑ، پرفل ساونت ، شمیم عبداللہ، مہیش دیشمکھ ، آنند چوہان، وٹھل پائوڑے، بالاجی چوہان ، منتجب الدین، باپو پاٹل ، ڈاکٹر کرونا جمداڑے، ستیہ پال ساونت، نرنجن پائوڑے و دیگر موجود تھے۔ اس پریس کانفرنس میں رکن پارلیمنٹ رویندر چوہان نےکہا کہ سن 2006 میں ناندیڑ ضلع میں شدید بار ش سے سیلاب آیا تھا۔ تقریباً 20؍ سال بعد دو بارہ سیلاب کی صورت حال کا سامنا ناندیڑ ضلع کو کرنا پڑ رہا ہے۔ بیس سال قبل مرکز میں یو پی اے اور ریاست میں مہا وکاس آگھاڑی کی حکومت تھی اس وقت فوری وزیر اعظم من موہن سنگھ اور اس وقت کے وزیر اعلیٰ ولاس رائو دیشمکھ نے ناندیڑ پہنچ کر سیلاب متاثرین سے ملاقات کر کے فوری امداد تقسیم کی تھی ۔ لوگوں میں نقد رقم کے علاوہ کیروسین اور اناج فوری تقسیم کیا گیا تھا۔ آج مرکز سے کوئی نمائندہ ناندیڑ کے حالات کا جائزہ لینے نہیں آیا۔ ضلع کے سرپرست وزیر صرف دورہ کر رہے ہیں جبکہ لوگ امداد کے منتظر ہے، اس لیے حکومت کو چاہیے کہ وہ سیلاب متاثرین میں فوری امداد تقسیم کریں۔ رویندر چوہان نے کہا کہ دیہی علاقوں میں کسانوں کو فی ہیکٹر دو لاکھ روپے معاضہ دیا جائے جبکہ شہری علاقوں میں سیلاب متاثرین میں فی کس پچیس ہزار روپے کی مالی مدد فراہم کی جائے۔ ضلع صدر ہنمنت پاٹل نے کہا کہ سرپرست وزیر صرف دورہ کر رہے ہیں اگر فوری امداد نہیں لی تو آئندہ دنوں سرپرست وزیر کے دورہ کے موقع پر احتجاج کیا جائے گا۔ ضلع صدر راجیش پائوڑے نے بتایا کہ ریاستی صدر کی ہدایت پر پچھلے دنوں انہوں نےمختلف سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا ہے ۔ شہر صدر عبدالستار نے کہا کہ گزشتہ کل ضلع کلکٹر اورمیونسپل کمشنر سے ملاقات کر کے سیلاب متاثرین کو فوری مدد پہنچانے کی مانگ کی گئی ہے۔ عبدالستار نے کہا کہ جس طرح بیس سال قبل کانگریس حکومت نے فوری طور پر نقد رقم اناج اور کیروسین متاثرین میں تقسیم کیا تھااسی طرز پر مدد پہنچانا ضروری ہے۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے