कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

سیف العرب فٹبال کلب کی جانب سے نو منتخب کارپوریٹر سید سمیع عرف ماجو لالہ اور عمر چاوش کا شاندار استقبال

پربھنی:18؍جنوری (ضلع نامہ نگار: محمد سرور شریف، اعتبار نیوز)حالیہ مہانگر پالیکا انتخابات میں شاندار کامیابی حاصل کرنے والے نو منتخب کارپوریٹر سید سمیع عرف ماجو لالہ اور محمد عمر چاوس کا سیف العرب فٹبال کلب کی جانب سے ایک پُروقار اور پرتپاک استقبالیہ منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر کلب کے کوچ خیرالامین نے دونوں منتخب نمائندوں کو کامیابی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔استقبالیہ تقریب میں خیرالامین کے ہمراہ ان کے رفقاء شاہد، سفیان یوسف، فیصل، محیب، اسامہ اور عمیر بھی موجود تھے، جنہوں نے نو منتخب کارپوریٹروں کی عوامی خدمت کے جذبے کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ وہ پربھنی شہر کی ہمہ جہت ترقی، نوجوانوں میں تعلیم کے فروغ اور کھیلوں کی سرپرستی کے لیے مؤثر اور عملی اقدامات کریں گے۔اس موقع پر سید سمیع عرف ماجو لالہ اور محمد عمر چاوس نے سیف العرب فٹبال کلب کے کوچ خیرالامین اور ان کے تمام رفقاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے جس اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں منتخب کیا ہے، وہ اس پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ پربھنی میں کھیلوں کے فروغ، نوجوانوں کو مثبت اور تعمیری سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے اور شہر کی مجموعی ترقی کے لیے وہ ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے